مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 284
(۲۸۴) جناب ڈاکٹر عبد السلام فزکس کی دنیا میں چند نادر روزگار ہستیوں میں شمار ہوتے ہیں۔آپ پاکستان کیا دنیا کے واحد مسلمان سائینسدان ہیں جنہوں نے نو بل انعام حاصل کیا (۱۹۹۹ ء تک )۔انہوں نے جو علمی اور سائینسی کا رہائے نمایاں سرانجام دئے ہیں ان کا انگریزی زبان میں کثیر مواد موجود ہے مگر اردو زبان اس علمی و فکری خزانہ سے محروم ہے۔اگر ہے تو خال خال کسی اخبار یا رسالہ کے کسی کو نہ کھدرے میں کوئی مضمون نظر آتا ہے۔احمد یہ گزٹ کے مستقل اور فاضل قلمی معاون جناب زکریا ورک صاحب نے جناب ڈاکٹر عبد السلام کی تحقیقات ، ان کے بارہ میں مضامین ، علماء کے مقالے، کتابی صورت میں جمع کرنے کا اعزاز حاصل کرنے میں اولیت حاصل کی ہے۔جس کا نام انہوں نے رموز فطرت رکھا ہے۔کچھ مقالے ایسے ہیں جو اردو کے ہی مشہور رسائل میں شائع ہوئے اور کچھ انگریزی سے ترجمہ کئے گئے ہیں۔ان مضامین کی فراہمی اور تدوین میں خاصی محنت اور عرق ریزی سے کام لیا گیا ہے۔جن میں ڈاکٹر صاحب کی پر وقار شخصیت اور ان کی تخلیق کے بارہ میں مؤلف نے بہت قیمتی مواد فراہم کیا ہے۔کتاب دو حصوں میں منقسم ہے۔حصہ اول میں تو خالصتاً ڈاکٹر صاحب کی زندگی یا ان کے علمی کارناموں کے بارہ میں مضامین ہیں۔دوسرے حصہ میں بعض نہایت عمدہ اور معلوماتی سائینسی مضامین شامل ہیں۔مگر آخر پر کچھ حصہ ڈاکٹر صاحب کے بارہ میں بھی درج کیا گیا ہے۔کتاب کے حصہ اول میں پاکستان کے مشہور شاعر جناب شیر افضل جعفری کی جو ڈاکٹر صاحب مرحوم کے اپنے ہی دیس یعنی جھنگ کے ہی رہنے والے ہیں ایک دل آویز نظم بھی شامل ہے۔اس نظم کے دو شعر ملاحظہ فرمائیں شخص کیمیا کا ہے ابدال خوش خیال فزکس کی فرات کا صادق نہنگ ہے اے پاک سرزمین تیرے ست جنہاں دی خیر اسکے جنوں پر عقل ارسطو بھی دنگ ہے