مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 283 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 283

(۲۸۳) نقد و نظر رموز فطرت پر تبصرے اس حقیر پر تقصیر نے عالم اسلام کے بطل جلیل کی معرکہ خیز زندگی پر ایک کتاب عنوان بالا سے ۱۹۹۶ ء میں تالیف کی تھی۔اردو میں چونکہ ڈاکٹر عبد السلام کی کامیاب زندگی پر جو کتا ہیں دستیاب ہیں ان کو ہاتھ کی انگلیوں پر گنا جا سکتا ہے، اس لئے یہ کتاب علمی حلقوں میں بہت مقبول ہوئی۔جون ۱۹۹۶ء میں یہ کتاب منصہ شہود پر آئی۔برقی رفتار سے اس کی ایک کاپی لندن ارسال کی گئی جو ڈاکٹر صاحب کو پیش کی گئی۔یوں ان کی سوانح حیات پر ان کی زندگی میں شائع ہو نیوالی یہ آخری کتاب تھی۔نومبر ۱۹۹۷ء میں ٹریسٹ میں جب سلام میموریل میٹنگ منعقد ہوئی تو اس کو وہاں کتابوں کی نمائش میں نمایاں جگہ دی گئی۔بلکہ اسکے بعد آئی سی ٹی پی کے ویب سائیٹ پر یہ کتاب کئی ماہ تک کوما ما طور پر دکھلائی جاتی رہی۔کتاب کا ایک ایڈیشن بھارت سے بھی ۱۹۹۷ء میں شائع ہوا۔یہ کتاب دنیا کی درج ذیل یو نیورسٹیوں میں دستیاب ہے اور انٹرنیٹ پر ان کی کیٹلاگ میں دیکھی جا سکتی ہے: روبارٹس لائیبریری ( یو نیورسٹی آف ٹورٹو)، ٹورنٹو پبلک ریفرنس لائی ہی، یو نیورسٹی آف شکاگو ( ساؤتھرن ایشیا بک کولیکشن)، یو نیورسٹی آف علی گڑھ ، لا ئمپر میری آف کانگریس، دی برٹش پبلک لائبریری، امپرئیل کالج لندن لامیر مربی ، آئی سی ٹی پی لامیر مری نیشنل لا میر مری آف پاکستان (اسلام آباد) ، پنجاب یونیورسٹی (لاہور) نیشنل لا میر بری آف کینیڈا، آٹواہ۔(648255 legal deposit)، خدا بخش اور کینٹل لائیپر میری پٹنہ، جیرارڈ سٹریٹ لائیبریری ( ٹورنٹو )۔خلافت لائیبریری ، ربوہ۔کتاب پر تبصرے مختلف اخبارات و رسائل میں شائع ہوئے ، جیسے ڈان (کراچی)، احمد یہ گزٹ (کینیڈا) ہفت روزہ لاہور (پاکستان) ، نیز ای میل کے ذریعہ بہت سے احباب نے دلی مسرت کا اظہار کیا۔ان تبصرہ جات میں سے چند ایک یہاں قارئین کے استفادہ کیلئے پیش کئے جاتے ہیں: (۱)جناب حسن محمد خار عارف ايم ماہے ،ایڈیٹر احمد یہ گزٹ ، نے فرمایا: