مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 265 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 265

(۲۶۵) ڈاکٹر عبد السلام کی ایک زبر دست پیش گوئی یہ تھی کہ پروٹان زوال پذیر ہے۔ان کے اس نظرے کے ماتحت اب بیرے یان نمبر اور لپٹان نمبر کا الگ الگ برقرار ہونا ضروری نہیں رہتا ہے۔بلکہ ان کا مجموعہ برقرار رہتا ہے یعنی اس نظرے کے تحت بیرے بان ذرات لپٹان میں تبدیل نہیں ہو سکتے۔اس کا ایک اہم نتیجہ یہ ہے کہ پروٹان قائم اور دائم ذرہ نہیں ہے بلکہ زوال پذیر ہے۔یعنی ہر مادہ خود ایک عرصہ کے بعد زوال پذیر ہو جاتا ہے پروٹان کے زندہ رہنے کا عرصہ بہت لمبا ہے ورنہ قیات کبرای شاید بالکل نزدیک ہو جاتی۔اس نظرے کی اس اہم پیش گوئی کو پر کھنے کے لئے دنیا کے کئی ایک ممالک میں پروٹان کے زوال کا مشاہدہ کر نے کی کوششیں ہو رہی ہیں جیسے بھارت میں کولار گولڈ فیلڈز کے اندر ٹیسٹ کئے جارہے تھے۔عبد السلام کے علاوہ کچھ اور سائینسدانوں نے بھی پروٹان کے زوال پذیر ہونے کی پیش گوئی کی ہے امید کی جاتی ہے کہ ڈاکٹر سلام کا یہ اہم نظریہ جلد یا بدیر صحیح ثابت ہو جائے گا۔اس تجربہ کا نام Proton Stability Experiment ہے۔(۹) مادی کشش کی قوت کی اہمیت بنیادی ذرات میں مادی کشش کی قوت کو عام طور پر نظر انداز کر دیا جاتا ہے کیونکہ اس انٹر ایکشن کی شدت بنیادی ذرات کے لئے بہت کم ہے لیکن عبد السلام اور کچھ دوسرے ماہرین طبیعات کا خیال ہے کہ تمام بنیادی طبعی اعمال کو مکمل طور پر سمجھنے کیلئے مادی کشش کی قوت کو بھی شامل کرنا ضروری ہے۔ورنہ صرف قدرت سے متعلق نظریاتی تصویر ادھوری رہ جائیگی ، بلکہ نامکمل نظرے کے اندرونی تضاد کی بنیاد پر لامتناہیات سے چھٹکارا نہیں مل سکے گا۔گرینڈ یونی نی کیشن کے نقطہ نظر میں یہی کمی ہے کہ وہ چوتھی بنیادی قوت یعنی گریویٹی کو شامل نہیں کرتا ہے۔جو نظریہ ان چاروں قسم کی بنیادی قوتوں کو متحد کر نیکی کوشش کرتا ہے۔وہ سپر یونی فی کیشن کہلاتا ہے۔یادر ہے کہ اسپلیس اور ٹائم ( زمان و مکان) کی چار ڈائی مین شنز کی جیومیٹری کی صفات سے