مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 238
I spent my first graduate year at Harvard, then went to the University of Cambridge for two years, where 1 received my doctorate degree in 1957۔My thesis supervisor was Abdus Salam; I worked on dispersion relation of elementary particle scattering۔(۲۳۸) کیا ہے: نیوٹن اور سلام دائیں ہاتھ والے جبکہ آئن سٹائین بائیں ہاتھ والا تھا۔جب آئن سٹائین کو نوبل پرائز ملا اس وقت اس کی عمر ۴۲ سال تھی جبکہ ڈاکٹر سلام کو ان کی ۵۳ سالگرہ پر نوبل پرائز ملا۔حقیقت تو یہ ہے کہ سلام کو نوبل ۱۹۵۶ء میں ملنا چاہئے تھا جب وہ صرف تیں سال کے تھے۔اس بات کا بر ملا اظہار برطانیہ کے موقر اخبار دی ٹائمنز نے ۱۹۵۶ء میں لسی اور یانگ کو نوبل پرائز ملنے کی خبر دیتے ہوئے کیا تھا۔آئین سٹائین کی دوسری شادی اس کی کزن ایس Elsa کے ساتھ ہوئی تھی۔جبکہ سلام کی پہلی شادی ان کی کزن محترمہ امتہ الحفیظ صاحبہ کے ساتھ ہوئی تھی۔آئین سٹائین نے جرمن شہریت ترک کر کے ۱۹۴۰ء میں امریکن شہریت لے لی تھی ، جبکہ سلام نے باوجود مشکلات اور طرح طرح کی رکاوٹوں کے وطن عزیز پاکستان کی شہریت کو ساری عمر حرز جاں بنائے رکھا۔ایک بار ڈاکٹر سلام فرینکفرٹ کے ہوائی مستقر پر اترے تو پاکستانی پاسپورٹ دیکھ کر امیگریشن والوں نے ملک میں داخل ہونے سے روک دیا ، تب ڈاکٹر سلام نے اپنا اقوام متحدہ کا پاسپورٹ دکھایا تو افسران نے معذرت کی اور بخوشی جانے دیا ) نیوٹن کی پیدائش ۲۵ دسمبر، آئن سٹائین کی ۱۴ مارچ اور سلام کی پیدائش ۲۹ جنوری کو ہوئی۔آئین سٹائین کے پیدائشی شہر الم ulm جرمنی میں ایک سڑک کا نام آئین سٹائین سٹریٹ ہے۔جبکہ جینیوا (سوئزرلینڈ ) میں ایک سٹرک کا نام Reu Abdus Salam ہے۔نیز کینیڈا کے صوبہ اوٹاریو کے شہر میپل Maple میں ایک سڑک کا نام عبد السلام کریسنٹ ہے۔نیوٹن کو بائیل کی بک آف ڈینیل سے بہت دلچسپی تھی جبکہ سلام کے کوٹ کی جیب میں ہمیشہ