مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 138 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 138

(۱۳۸) ان کا خمیر اٹھا ہمیں اس پر ناز کرنا چاہئے تھا ہماری سیاہ بختی ہے کہ ہم نے انہیں جلا وطنی اور بے توقیری کے عذاب میں ڈالا ہے ہماری دعا ہے کہ ہمارے منافق رہ نماؤں کی عمر اور صحت انہیں لگے۔مغرب سے متعدد معاملات پر شدید اختلاف رکھنے کے باوجود ہمیں شکر گزار ہونا چاہئے کہ ہمارے جلا وطنوں کو پناہ وہاں ملتی ہے یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ مغرب کے شہر اگر ہمارے اس نابغہ روزگار کو پناہ نہ دیتے تو آج وہ بھی ابن تیمیہ کی طرح کسی قید خانے میں ہوتا۔اسے بھی کاغذ وقلم کی نعمتوں سے محروم کر دیا جاتا اور وہ اپنے ناخنوں سے کوٹھری کے دیواروں پر یہ کھرچ رہا ہوتا کہ اگر مجھے کوئی حقیقی سزا دی گئی هے تو وه یهی سزا ھے اس اجلاس کا ویڈیو کیسٹ ہمیں یو۔زیڈ - تاثیر (مرحوم) نے مہیا کیا تھا پاکستان کے بابائے سائینس۔ڈاکٹر عبد السلام کراچی میں ڈاکٹر آئی ایچ عثمانی کے ساتھ ملک کے سب سے ہلے راکت راهبر اول کی لانچ سائٹ پر جو گفتگو ہیں۔یادر ہے کہ ڈاکٹر سلام سپارکو کے بانی مبانی اور چیر مین تھے۔(۱۹۶۱ء اندازاً )