مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 139 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 139

(۱۳۹) سید قاسم محمود ( ایڈیٹر سائینس میگزین ، کراچی) بے نظیر سائینسدان یہ مضمون سید قاسم محمود نے بزم عبد السلام کے تحت ہونے والے اجلاس میں فروری ۱۹۹۶ء کو پڑھا تھا۔دل کی گہرائیوں سے نکلے ہوئے اس مضمون میں ڈاکٹر سلام (مرحوم ) کی زندگی کے سبق آموز پہلوؤں پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ڈاکٹر سلام سے میری نیاز مندی کا رشتہ پینتالیس سال سے ہے۔۱۹۵۱ء میں جب آپ کیمبرج سے لاہور تشریف لائے۔اور آپ کا تقر ر ریاضی کے صدر کی حیثیت سے گورنمنٹ کالج لاہور میں ہوا۔تو اس وقت میں پنجاب یونیورسٹی میں ایک معمولی کلرک تھا۔اور میرے انچارج ڈاکٹر محمد افضل تھے جو ضیاء الحق کے دور میں وزیر تعلیم بنے تھے۔کالج کے پرنسپل پطرس بخاری کو اقوام متحدہ کو جائن کئے کوئی چھ ماہ ہو چکے تھے اور ان کی جگہہ پروفیسر سراج الدین جو انگریزی کے استاد تھے وہ پرنسپل لگ گئے۔وائس چانسلر صاحب نے ڈاکٹر سلام کو شعبہ ریاضی پنجاب یو نیورسٹی کیلئے مستعار لیا میں پنجاب یو نیورسٹی شعبہ ریاضی میں ڈاکٹر صاحب کا ماتحت تھا۔اس وقت سے یہ تعلقات چلے آرہے ہیں بے شمار یا دیں ہیں۔اس لئے ، چند یادیں چند باتیں، کے عنوان سے اس مضمون کو آپ کی نظر کرتا ہوں۔یکم دسمبر ۱۹۸۲ء مجسٹریٹ کراچی ویسٹ نے میرے نام کا سائینس میگزین کا ڈیکلے ریشن کیا جاری کیا میں اپنے آپے میں نہ رہا۔ملک میں انقلاب لانے کی کانوں میں جو نوید پڑ رہی ہے وہ یہی رسالہ بپا کرے گا افسانوں اور غزلوں میں کیا رکھا ہے۔بھلا افسانوں اور غزلوں سے سماج بدلے ہیں۔مجھ سے پہلی سی محبت میرے محبوب نہ مانگ راحتیں اور بھی ہیں وصل کی راحت کے سوا