مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 133 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 133

(۱۳۳) انقلاب جنم لے گا پر وفیسر سلام اور ان کے رفیق کار سائینس دانوں کی سائینسی تھیوریز سے دنیا میں نئے مناظر کے باب وا ہوں گے انسانی معاشرہ اس وقت سوی لائزیشن کے دوراہے پر سکتے کی حالت میں کھڑا ہے اسلحہ کی دوڑ اور حال ہی میں ہونے والی خلیج کی جنگ (۱۹۹۱) میں ماڈرن ٹیکنالوجی کی ہیبت ناک صورت ہمارے سامنے آئی ہے سائینس میں ترقی نے معاشرہ کے اندر فتنہ و فساد پیدا کر دیا ہے اور دنیا اس وقت HAVE اور HAVE NOT'S میں پہلے سے بھی زیادہ منقسم ہو گئی ہے۔ڈاکٹر سلام، ڈاکٹر ہر دیو ورک اور دو نوبل انعام یافتگان (۱۹۸۳ء) عبد السلام کے لفظی معنی ہیں امن و آشتی والا انسان اللہ کریم کے آستانہ پر میں ملتجی ہوتا ہوں کہ وہ اسے لمبی زندگی سے سرفراز کرے ( یہ مضمون ۱۹۹۲ میں لکھا گیا تھا ) تاوہ ایک اور خواب یعنی اس کرہ ارض پر انسانیت کے بچاؤ کو پورا ہوتے دیکھ لے۔جو مستقبل میں تمام انسانوں کے گرینڈ یونی فیکیشن کا سنہری خواب ہے جس کی بنیاد فطرت کی بنیادی قوتوں کے عظیم اتحاد کی فلاسفی پر رکھی گئی ہے۔