مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 131 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 131

(۱۳۱) ساتھ ساتھ تو حید میں گونا گوں رنگینی تلاش کرتے رہے۔فی الواقع آپ انسانوں اور فطری قوتوں کو پر شوکت متحد کرنے والے تھے۔سائینسی آئیڈیاز کے اتحاد کی تاریخ اتنی ہی پرانی ہے جتنی کہ بذات خود ہسٹری آف سائینس گیلی لیو اور نیوٹن نے یہ بات ثابت کی کہ فزکس کے قوانین زمین سے باہر آسمان پر اور زمین کے اوپر ایک جیسے ہیں فیراڈے اور میکس ویل نے بجلی اور مقناطیس میں اتحاد ثابت کیا جس سے دنیا میں نیا تکنیکی انقلاب رونما ہوا آئن سٹائن بھی ایک عظیم متحدی تھا جس نے سپیس اور ٹائم میں اتحاد ثابت کیا اس نے زندگی کے آخری دس سال ایک یونی فائیڈ تھیوری اخذ کرنے میں صرف کئے جو ہر ( سائینسی عمل ) کو بیان کر سکے یعنی بنیادی ذرات اور ان کا انٹرایکشن نیز کائینات کا ڈھانچہ۔افسوس کہ وہ اس تحقیق میں کامیابی سے سرفراز نہ ہو سکا یہ نہیں کہ اس نے زیادہ (دینی) کوشش نہ کی تھی بلکہ یہ کوشش اپنے مقررہ دور کے آنے سے قبل کی گئی تھی (اس لئے ناکام رہی )۔پروفیسر سلام نے یہ بیڑا اٹھایا کہ وہ برق مقنا طیس اور و یک نیوکلئیر فورس میں یک جہتی ثابت کریں اس اتحاد کی کوشش کے پیچھے کارفرما مرکزی خیال میں یہ پیش گوئی کی گئی تھی کہ الیکٹرو و یک فورس کے پارٹیکلز میں بھاری بھر ایکس چینج ہوگا یہ ایک انقلابی آئیڈیا تھا جس کی وجہ سے +W اور Z کے نئے ذرات سرن CERN (جینوا) اور دوسری لیبارٹریز میں مشاہدہ میں آئے یوں سلام نے اپنے خواب کو اپنی حیات مستعار میں ہی پورا ہوتے دیکھ لیا جبکہ آئن سٹائین کو نا کامی کا سامنا کرنا پڑا۔پروفیسر سلام ان بے نظیر کامیابیوں کا تاج سر پر رکھے جانے کے بعد مزید کامرانیوں کے حصول سے احتراز نہ کرتے رہے۔وہ در حقیقت اللہ کی تخلیق کردہ کائینات میں ایک عظیم الشان مقصد کی تصویر اپنے ذہن میں بناتے ہیں انہوں نے اب الیکٹرو و یک فورس کا سٹرانگ نیو کلئیر فورس کے ساتھ اتحاد کے آئیڈیا کو اپنا نصب العین بنایا ہے۔بھارت میں موجود کو لار کی سونے کی کانوں میں تجربات گزشتہ دہائی میں کئے گئے ہیں۔لیکن اب تک حاصل ہونے والے نتائج سرسری ہیں۔پروفیسر سلام کا منبتائے مقصود یہ ہے کہ فطرت کی تمام قوتوں میں اتحاد کی کوشش بر آور ہو اس خواب کو سچا ثابت کر