مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 5
(۵) Gell-man G نے بھی خود مختارانہ طور پر وضع کر لی تھی۔سائینس کی دنیا میں یہ واقعی سٹرانگ فیلڈ تھی۔اس دوڑ میں شریک ہو نیوالوں میں شو نگر کی گلوبل سیمٹری، بیہ رنڈ Behrends ، ٹیا موز Tiommo's کی تھیوری اور سلام و جان وارڈ کی تھیوری بھی شامل تھی جو کامیاب تھیوری سے بہت قریب تھی۔(استنبول) میں میری تقریر کا موضوع Eightfold way کی دلچسپ جہتوں پر تھا جس کا پرانا نام (3)SU تھا ، بشمول ان کے جن پر میں نے اور سڈنی کول مین Coleman نے مشترکہ طور پر ریسرچ کا کام کیا عبد السلام کی تقریر کا موضوع بروکن سیمری تھا جس کو اس نے جیفری گولڈ سٹون Goldstone اور وائن برگ Weinberg کے ساتھ مل کر وضع کیا تھا۔سلام کو پارٹیکل فزکس میں Spontaneous symmetry breaking کے سینٹرل رول پر پختہ یقین تھا اگر چہ وہ گولڈسٹون بوسان کا عمل بیان نہ کر سکا تھا اور جس کو اس نے بعد میں گھاس میں چھپے سانپ سے تشبیہ دی تھی جو حملہ کرنے پر تیار ہو۔ہماری دوستی استقبول کے ڈاؤن ٹاؤن کی بڑکوں پر گھومتے اور دل فضا مقامات کی سیر کرتے ہوئے گہری ہوتی گئی۔اور ہم دونوں آخر کار و یک فورس اور الیکٹر میکنیٹک فورس کے باہم اتصال کے سہانے سپنے دیکھتے رہے اس کے ساتھ ساتھ ہمارے ذہن میں اگلے مزے دار ٹرکش ڈنر کا خیال بھی آتا رہا۔اگر چہ ہمیں اس بات کا شدید احساس تھا کہ ہمارے فرسودہ خیالات اور مقالہ جات ( سلام کے پیپرز جان وارڈ کے ساتھ اور میرے کوپن ہیگن میں) کو ہسٹری کی ردی کی ٹوکری میں شاید پھینک دیا جائیگا۔اس کے دو سال بعد ہگز Higgs کے علاوہ براؤٹ اور اینگ لرٹ Brouv& Englert اور کچھ عرصہ بعد ٹام کبل Tom Kibble اور اس کے ساتھیوں نے دنیا کو سیمٹی بریکنگ کا گیج وژن دریافت کر کے انگشت بدنداں کر دیا تھا۔آئر لینڈ کے سینٹ پیٹرک کی طرح انہوں نے بروکن سیمٹری کی زمین سے سلام کے مفروضہ سانپ کو نکال باہر پھینکا تھا۔عبد السلام اور سٹیو وائن برگ دونوں نے آزادانہ طور پر انہی آئیڈیاز کو خود دریافت کر کے لیپٹان کی الیکٹرو ويك تھیوری کو دریافت کر لیا۔اگر چہ ان کی عظیم الشان