مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام

by Other Authors

Page 175 of 433

مسلمانوں کا نیوٹن ۔ ڈاکٹر عبدالسلام — Page 175

(۱۷۵) آپ نے سب سے پہلا سائینسی مضمون ۱۹۴۳ء میں تحریر کیا جب آپ گورنمنٹ کالج لاہور میں طالبعلم تھے۔اس کا عنوان تھا: راما نوجن کا ایک مسئلہ جو رسالہ 2&1 Math۔student Vol Xl, No (1943) میں شائع ہوا۔اس مقالہ میں آپ نے مشہور ہندوستانی ریاضی دان را ما نوجن کے پیش کردہ انتہائی پیچیدہ طریقے سے مساوات کے خصوصی سیٹ کو حل کرنے کے برعکس انہیں حل کرنے کا سادہ اور زود فہیم طریقہ پیش کیا تھا۔یہ بلا شبہ سائینسی تحقیق میں آپ کا پہلاعلمی شاہکار تھا۔۲۷۳ مقالہ جات پنجاب یو نیورسٹی سے ایم اے کرنے کے بعد جب آپ کیمبرج تشریف لائے تو یہاں بہ حیثیت سائینسدان آپ کو اور دقیق مضامین لکھنے پڑے۔مثلاً آپ نے پی ایچ ڈی کی ڈگری کیلئے جو مقالہ قلم بند کیا وہ نظری طبیعات کے میدان میں ایک علمی شاہکار تھا جس کی وجہ سے آپ کی دھاک مغربی ممالک میں بیٹھ گئی۔اس کے اگلے چالیس سالوں میں آپ نے سائینس کے مختلف موضوعات پر ۲۷۳ بلند پایہ کے مقالہ جات قلم بند کئے، جن کی مکمل تفصیل ترتیب وار ایس ایم احمد (کراچی) نے ایک کتاب Abdus Salam as we know him میں پیش کی ہے۔اس فہرست کے مطابق آپ کا پہلا سائنسی مضمون ۱۹۴۳ میں A problem of Ramanujan کے عنوان سے شائع ہوا۔اور آخری مضمون ۱۹۹۰ ء میں Fermion Induced Singularities کے عنوان سے، جو دو دوسرے سائینسدانوں کے تعاون سے لکھا گیا تھا، شائع ہوا۔اس خریطہ علم کے مطابق آپ ۴۷ سال تک تشنگان علم کی پیاس بجھاتے رہے۔مذکورہ بالا مضامین کتابی صورت میں بھی جنوری ۱۹۹۴ء میں شائع ہوئے اس کتاب کے ایڈیٹر ڈاکٹر سلام کے ساتھی امپرئیل کالج کے نام کبل Kibble تھے۔یہی مضامین کمینٹری کے ساتھ بھی مئی ۱۹۹۴ء میں شائع ہوئے ، اسکے ایڈیٹروں میں پاکستان کے پروفیسر ریاض الدین ہیں۔یہ کتاب Selected Papers of Abdus Salar پیپر بیک میں Barnes & Noble سے دستیاب ہیں۔ایک صاحب طرز دیب کی حیثیت سے جو کتابیں آپ کے اشہب قلم سے منظر عام پر آئیں ، ان کی فہرست درج ذیل ہے: Theoretical Physics - lectures 1963 High-energy physics & elementary particles 1965