کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 52
تھے جن پر کشف صحیح کے درواز سے کھولے جاتے ہیں ؟ دازاله او ما حصر دوم من - روحانی خزائن جلد یا نظارت اشاعت کبوده) ائمہ اربعہ یہ چار امام اسلام کے واسطے مثل چار دیواری کے تھے ؟ البدر ۱۳ نومبر ۱۹۰۵ء ص۳) صلحائے امت ہمارے سید مولی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ سے آج تک ہر ایک صدی میں ایسے باخدا لوگ ہوتے رہے جن کے ذریعہ سے اللہ تعالے غیر قوموں کو آسمانی نشان دکھلا کر ان کو صدایت دیتیا رہا ہے۔جیسا کہ سید عبد القادر جیلانی اور ابوالحسن خرقانی اور ابو یزید بسطامی اور جنید بغدادی اور محی الدین ابن العربی اور ذوالنون مصری اور معین الدین چشتی اجمیری اور قطب الدین بختیار کاکی اور فرید الدین پاک ٹینی اور نظام الدین دہلوی اور شاہ ولی اللہ دہلوی اور شیخ احمد سرہندی رضی الله مهم و رضواعنہ۔اسلام میں گزرے ہیں اور ان لوگوں کا ہزار ہا تک عدد پہنچا ہے اور اس قدر ان لوگوں کے خوارق علماء اور فضلاء کی کتابوں میں منقول ہیں۔کہ ایک متعصب کو باوجود سخت تعصب کے آخر ماننا پڑا ہے کہ یہ لوگ صاحب خوارق و کرامات تھے۔۔۔۔۔۔جس قدر اسلام میں ، اسلام کی تائید میں اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی سچائی کی گواہی میں آسمانی نشان بذریعہ اس امت کے اولیاء کے ظاہر