کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟

by Other Authors

Page 31 of 59

کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 31

I اس مسلمان ہی نہ ہوا ہوتا۔میں بحیثیت ایک احمدی مسلمان کے احمدیوں میں پیدا ہوا اور احمدیت میں ہی جوان ہو کر اس پختہ عمرکو پہنچا ہوں۔عالم الغیب خدا کی عزت اور تکریم اور جروت کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ آج تک ایک مرتبہ بھی کلمہ شہادت پڑھتے وقت جب میں نے حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے سول ہونے کی گواہی دی تو دل میں کبھی مرزا غلام احد صاحب قادیانی کا نام نہیں آیا بلکہ زبان پر اوردل پر محمدرسول اللہ صلی الہ علیہ وسلم کا ہی نام تھا۔مجھ پر دنیامیں بھی اور آخرت میں بھی خدا کی لعنت پڑسے اگر میں اس بیان میں جھوٹا ہوں۔باقی احمدیوں کو چھوڑیئے۔مولانا اصرف مجھ پر ہی حلف اُٹھا کر بتائیے کہ خاکسارا سے ایس موسی مصنف کتاب " جب کلمہ پڑھتا ہے تو آپ حلفا اعلان کریں کہ میں یوسف لدھیانوی عالم الغیب والشہادة اعلان کرتا ہوں کہ اسے ایسی موٹی ہر بار کلمہ پڑھتے وقت محمد رسول اللّہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بجائے حضرت مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کا نام جیتا ہے۔اور اپنے حلف میں اگر میں جھوٹا ہوں تو ہزار بار مجھے پر خدا کی لعنت پڑ ہے۔لیجئے لدھیانوی صاحب ! ہم نے دوٹوک فیصلہ کر دیا ہے آپ ایسا حلف اُٹھا کر دیکھائیں۔ہمارے دلائل تو نہیں ختم ہوں گے لیکن اب ہماری بحث آپ کے حلف کے بعد ختم ہو جائے گی۔اور اس طرح جب خدا تعالٰی کی عدالت میں معاملہ چلے گا تو وہی نیٹے گا اور وہی باز پرس فرمائے گا۔اگر ہمارے حلف کے جواب میں لدھیانوی صاحب یہ عذر پیش کریں کہ انہوں نے یہ بات حضرت مرزا بشیر احمد صاحب کی ایک تحریر سے پیش کی ہے تو اول تو دیکھنے والی بات یہ ہے کہ اس تحریر کا پس منظر کیا ہے۔کن معنوں میں انہوں نے یہ لکھا ہے۔اگر وہ یہ لکھ رہے ہوں کہ محمد نام چونکہ سب انبیاء کا جامع ہے اسلئے محمد نام میں تمام انبیاء کی تصدیق شامل ہو جاتی ہے خواہ وہ پہلے ہوں یا بعد میں ہوں تو یہ ایک بالکل اور مضمون ہے جس پر ہر عارف باللہ مسلمان ایمان رکھتا