کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟

by Other Authors

Page 24 of 59

کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 24

ترجمہ :۔یقیناً میں اس وقت بھی اللہ کا بندہ خاتم النبیین تھا جبکہ آدم کی مٹی گوندھی جا رہی تھی۔مولوی صاحب ! ہم ایک مرتبہ پھر آپ کی توجہ مبذول کرواتے ہیں کہ جب احمدیوں کا عقیدہ بیان کریں تو جب پہلے سے آپ کے بزرگوں نے وہی عقیدہ زیادہ دیانتداری سے بیان کر دیا ہو تو اپنے ناقص الفاظ میں پیش کرنے کی بجائے سیدھی طرز پر یہ پیش کیا کریں کہ احمدی عقیدہ بعینہ وہی ہے جو ہمارے سے فلاں فلاں بزرگ کا تھا۔مثلا زیر بحث عقیدہ کے متعلق آپ بلا خوف تردید یہ بات لکھ سکتے تھے کہ اس ضمن میں احمدی عقیدہ بالکل وہی بنتا ہے جو ہمارے بزرگ مولانا محمود الحسن صاحب اور علامہ شبیر احمدعثمانی صاحب کے ترجمہ القرآن کے حاشیہ پر درج ہے کہ :۔پر بدین لحاظ کہہ سکتے ہیں کہ آپ رتبی اور زمانی ہر حیثیت سے خاتم النبیاتین ہیں اور جن کو نبوت ملی ہے آپ ہی کی مہر لگ کر ملی ہے؟ وزیر ایت خاتم النبیین، ناشر پاک قرآن پبلشرز لاہور منه ) علاوہ انہیں آپ اگر دیانتداری سے کا لیتے تو یہ بھی کر سکتے تھے کہ احمدی عقیدہ تو ہم نے مذکورہ بالا دو بزرگوں کے ترجمہ قرآن کے حاشیہ سے بیان کر دیا ہے جبکہ ہمارہ سے بعض بزرگ تو دو قدم ان - بھی آگے ہیں اور یہ عقیدہ رکھتے ہیں کہ جو بھی استعدادوں والا شخص سامنے آگیا وہ خود ہی نبی بن گیا سے چنانچہ دیکھئے ہمارے بزرگ مولانا قاری محمد طیب صاحب مہتم دارالعلوم دیوبند فرماتے ہیں:۔" حضور کی شان محض ثبوت ہی نہیں نکلتی، نبوت بخشی بھی نکلتی ہے کہ جو بھی نبوت کی استعداد پایا ہوا فرد آپ کے سامنے آگیا نبی ہو گیا " آفتاب نبوت صله مصنف مولانا قاری محمد طیب صاحب ناشر ادارہ اسلامیان ہو یا اہتمام اشرف برادر زیر بار اول -19 مطبوعہ : وفاق پریس لاہور -