کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟

by Other Authors

Page 1 of 59

کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 1

بسم الله الرحمن الرحيم الرَّحْمٰنِ لدھیانوی صاحد کے کتابچہ کے متعلق ایک عمومی جائزہ یہ کتا بچه در اصل مولوی محمد یوسف لدھیانوی صاحب کی ایک تقریر ہے جو انہوں نے دبئی کی مسجد شیوخ میں یکم اکتوبر 19ء کو بعد نماز عشاء کی اور جس کا مقصد مرتب کے نزدیک احمدیوں اور دوسرے کا فروں کے درمیان فرق واضح کرتا ہے۔ہر وہ شخص جوفت آن کریم اور سنت نبویہ پر سرسری نظر بھی رکھتا ہے وہ اس کتا بچہ کو پڑھنے کے بعد ہماری اس رائے اسے اتفاق کرے گا کہ کتاب کی زبان انتہائی غلیظ اور استبدلال (اگر وہ استدلالی ہے) انتہائی بودہ ہے۔یہ کتاب احمدیت اور اس کے مقدس بانی پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات کا پلندہ ہے اور اس کو پڑھ کر حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی درج ذیل حدیث مبارکہ اور اس میں مندرج پیش گوئی یاد آجاتی ہے اور فوٹی کی مسجد میں کی جانے والی یہ تقریر اس پیشگوئی کی صداقت کا ایک مظہر ہے۔آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :- يُوشِكُ أَن يَأْتِي عَلَى النَّاسِ زَمَانٌ لَا يَبْقَى مِنَ الْإِسْلَامِ إِلَّا اسْمَاء وَلَا يَبْقَى مِنَ الْقُرْآنِ الَّا رَسْمُهُ مَسَاجِدُ هُمْ عَامِرَةٌ وَهِيَ خَرَابٌ مِنَ الهُدى ، عَلَمَاءُ هُمْ شَرُّ مَنْ تَحْتَ أَدِيمِ السَّمَاءِ مِنْ عِهْدِهِمْ تَخْرُجُ الْفِتْنَةُ وَفِيهِمُ تَعُودُ۔مشكورة المصابيح - كتاب العلم - الفصل الثالث یعنی لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا کہ اسلام کا صرف نام باقی رہ جائے گا