کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟

by Other Authors

Page 20 of 59

کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 20

رَسُولُ اللهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ فرمانا اس صورت میں کیونکہ صحیح ہو سکتا ہے۔ہاں اگر اس وصف کو اوصاف مدح میں نہ کہیئے اور اس مقام کو مقام مدرج قرار نہ دیجئے تو البتہ خاتمیت باعتباره تأخر زمانی صحیح ہو سکتی ہے مگر میں جانتا ہوں کہ اہل اسلام میں کسی کو یہ بات گوارا نہ ہوگی۔تحذير الناس حب از مولانا محمد قاسم صاحب - مطبع قا سمی دیوبند) مولوی صاحب یہ بھی یاد رکھیں کہ نانوتوی صاحب نے لکھا ہے :۔اہل اسلام میں کسی کو یہ بات گوارا نہ ہو گی۔یہ مولوی صاحب ! اپنے پیرو مرشد کی بات مانیں اور حضرت محمد رسول الہصلی للہ علیہ وسلم کی عزت و تکریم کا جو جماعت احمدیہ کا عقیدہ ہے اسی کو اپنا کر اپنی عاقبت سنواریں۔ارسول اللہ صل اللہ علیہ وسلم کی مہر نبوت کی تاثیر لدھیانوی صاحب کہتے ہیں :- قادیانی کہتے ہیں کہ خاتم النبیین کا یہ مطلب نہیں کہ آپ آخری نبی ہیں۔نہ یہ کہ آپ کے بعد نبوت کا دروازہ بند ہے بلکہ یہ مطلب ہے کہ آئندہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شہر سے نبی بنا کریں گئے کہ (ص) پہلی بات تو یہ ہے کہ احمدیوں کا موقف لدھیانوی صاحب نے پیش کیا ہے اور اپنے مخصوص انداز میں نہایت ناقص طریق میں پیش کیا ہے۔اگر ان میں تقویمی کی رگ ہوتی تو یہ بیان کرتے۔کہ احمدی خاتم النبیین کا جو مطلب بیان کرتے ہیں وہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی اس حدیث کے بعینہ مطابق بیان کرتے ہیں :- ا تُولُوا خَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَلَا تَقُولُوا لَا نَبِيَّ بَعْدَهُ : بله در منشور جلده سنگ از علامه جلال الدین سوال - الناشر : دار المعرفه للطباعة والنشر بيروت لبنان -