کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟

by Other Authors

Page 21 of 59

کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 21

کہ لوگو یہ تو کہو کہ آنحضرت صلی للہ علیہ وسلم خاتم الانبیاء ہیں مگر یہ نہ کہنا کہ آپ کے بعد کوئی نبی نہیں ہوگا۔گویا ان کے نزدیک حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا یہ مسلک بالکل درست ہے کہ خاتم النبیین کا یہ مطلب نہیں کہ بالکل کسی قسم کا کوئی نبی نہیںآئے گا بلکہ خاتم النبیین اپنے شان اور مرتبہ کے لحاظ سے سب سے برتر مقام پر فائز نہی ہے اور زمانی لحاظ سے آخری ہونا کوئی فضیلت نہیں رکھتا۔اگر لدھیانوی صاحب کی نظر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے اس بزرگ ارشاد پر نہیں تھی تو بآسانی احمدیوں کا موقف اپنے پیرو مرشد کی زبان سے ہی بیان فرما دیتے اور یہ لکھتے۔کہ احمدیوں کا موقف بعینہ وہی ہے جو حضرت مولانا محمد قاسم نانوتوی کا ہے اور اس بات کی جسارت کرتے کہ ان کا یہ قول کہ : عوام کے خیال میں تو رسول اللہ صلعم کا خاتم ہونا بایں معنیٰ ہے کہ آپ کا نہ مانہ انبیاء سابق کے زمانے کے بعد اور آپ سب میں آخری نبی ہیں مگر اہل فہم پر روشن بیگانه تقدیم یا تأخیر زمان میں بالذات کچھ فضیلت نہیں پھر مقام مدح میں وَلكِن رسُول الله وخاتم النبیین فرمانا اس صورت میں کیونکہ صحیح ہو سکتا ہے۔ہاں اگر اس وصف کو اوصاف مدح میں نہ کہیئے اور اس مقام کو مقام مدرح قرار نہ دیجئے تو البتہ خاتمیت باعتبار تأخر زمانی مسیح ہو سکتی ہے مگر میں جانتا ہوں کہ اہل اسلام میں کسی کو یہ بات گوارا نہ ہوگی یہ د تحذیر الناس من مصنف مولانامحمد قاسم صاحب مطیع قاسمی دیوبند؟ درج کر کے جتنے چاہتے حملے کرتے۔اگر اپنے استاد پر حملہ کرنے میں ان کی طبیعت میں حجاب ہے یا ر اپنے ہم مذہب دوسرے مولویوں سے ڈرتے ہیں تو پھر امام الہند، مجدد صدی دوازہ دہم حضرت شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی زبان میں یہ لکھ دیتے کہ :۔