کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟

by Other Authors

Page 35 of 59

کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 35

۳۵ گذشتہ انبیاء کی تصدیق اس نام میں مجھتے ہو ہم اس کی پیش گوئی کے مطابق ظاہر ہونے والے امام مہدی کو بھی جس کا درجہ ہم امتی نبی کادرجہ سمجھتے ہیں، اس تصدیق میں داخل سمجھتے ہیں۔پس محمدصلی الہ علی وسلم کا کلمہ پڑھنے والے کے لئے کسی اور کا کلمہ پڑھنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ہر کہ محمدصلی اللہ علیہ سلم کے کل میں داخل ہو چکا ہے۔جیسا کہ ابراہیم علی السلام، موسی علیہ السلام اور عیسی لیہ اسلام و دیگر انبیاء کو ہی الہ تسلیم کر نے والے پر یہ حاجت نہیں رہی کہ ابراہیم رسول اللہ موسیٰ رسول اللہ عیسی رسول اللہ یا کسی اور نبی کا کلمہ پڑھے ، اسی طرح احمدیوں کے لئے ہر گز ضروری نہیں کہ محمد رسول اللہ کا کلمہ پڑھنے کے بعد احمد رسول اللہ کا کلمہ پڑھنا شروع کر دیں۔یہ وہ نہایت عالمانہ اور عارفانہ نکتہ تھا جسے سمجھانے کی حضرت مرزا بشیر احمد رضا مصنف کتاب "کلمتہ الفصل“ نے کوشش فرمائی لیکن افسوس کر انہوں نے یہ خیال نہ کیا کہ ان کے مخاطبین میں بہت سارے نبی بھی شامل ہیں جو حسن نیت کے ساتھ محض بات سمجھنے والے نہیں بلکہ محض اعتراض برائے اعتراض کرتے ہیں اور حق جوئی سے اُن کی کوئی غرض نہیں۔یہ لدھیانوی صاحب بھی اسی قبیل کے لوگوں میں صف اول میں ہیں۔مولوی صاحب ! جو بات ہم نے سمجھائی ہے اسے مجھیں اور توبہ کریں کیونکہ یہ عقیدہ مبنی یہ قرآن و حدیث ہے کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سب نبیوں کے مصدق بنے اور یہی آیت خاتم النبیین کے معانی میں سے اہم معنی ہیں کہ مدمصطفی صلی اللہ علی وسلم تمام انبیاء کے مصدق بن گئے پس جنسی آپ کی تصدیق کی اُس نے گویا ہر نبی کی تصدیق کر دی خواہ پہلا ہو یا بعد میں ہو۔اس وضاحت کے بعد اگر پھر بھی یہ مولوی صاحب ازراہ عناد نا واجب اور ناحق حملوں سے باز نہ آئے تو ہمیں ان سے کلام نہیں۔ہماری ان پر محبت تمام ہو چکی۔پس اس صورت میں آخری صورت یہی بنے گئی کہ احمدیوں کا یقینا کوئی اور کلمہ نہیں جیسا کہ ہم یقین کرتے ہیں اور ہمارے مخالفین بھی یہی تسلیم کرتے ہیں۔اسی لئے تو اعتراض پیدا ہوا ہے۔