کیا احمدی سچے مسلمان نہیں؟ — Page 29
۲۹ جسارت کہ خدا بن رہے ہیں اور خوف نہیں کھاتے۔عالم غیب ہونے کا دعوئی تو حضرت محمد مصطفیٰ صلی الہ علیہ وسلم کا بھی نہیں تھا۔اور آپ کی یہ بے باکی کہ عالم الغیب بنے بیٹھے ہیں اور ہر احمدی کے دل کے حال پر گواہ بن کر آپ کو اصرار ہے کہ احمدیوں سے بڑھ کر آپ ان کے دل کی باتوں کو بیان کرنے کے مجانہ ہیں۔اس کا اصل اور برحتی جواب تو قرآن کریم کے الفاظ میں یہی ہے کہ لعنت الله على الكاذبين۔اگر جھوٹے خدا کی لعنت کے سزاوار میں توسب سے بڑھ کر ایسے جھوٹے لعنت کے سزاوارد ہیں جو خدا کے شریک بھی بن بیٹھے ہوں۔جناب لدھیانوی صاحب ! آپ تو عام صحابہ کے مقابل پر بھی کوئی حیثیت نہیں رکھتے۔یا د رکھیے کہ ایک موقع پر جب ایک بزرگ صحابی رسول نے صرف ایک شخص کے متعلق ایسا دعویٰ کیا کسی جماعت کے متعلق نہیں بلکہ صرف ایک شخص کے متعلق کہ وہ اپنی زبان سے کچھ اور کہتا تھا لیکن دل میں کچھ اور تھا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس پر اتنے شدید ناراض ہوئے کہ وہ عمر بھر اپنی اس لفرش پر پچھتاتا رہا اور پشیمان رہا لیکن آپ نہیں کر ایک فرد پر نہیں ، دنیا بھر کے کھو چکا احمدیوں پر یہ تہمت لگانے کی جرات کرتے ہیں کہ جب وہ زبان سے کلمہ شہادۃ میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا نام لیتے ہیں تو دل میں مرزا غلام احمد صاحب کا نام جیتے ہیں، تو آپ ایک ایسے جرم کے مرتکب ہو جاتے ہیں جو در حقیقت مذکور صحابی کی لغزش کے مقابل پر لاکھوں گنا زیادہ اور مذموم اور مکروہ ارتکاب جرم ہے۔اب ذرا غور سے حسب ذیل حدیث کا مطالعہ فرمائیے اس شفاف آئینہ کی مدد سے اپنے دل کی مکروہ حالت کی تصویر دیکھنے کی کوشش کریں۔آپ کو دنیا بھر کے لاکھوں احمدیوں کے دلوں کی حالت پر علیم و خبیر ہونے کا دعویٰ تو ہے، کینچی اپنے گریبان اور اپنے دل میں بھی جھانک کر دیکھا ہے۔اگر نہیں تو دیکھئے حدیث میں کیا لکھا ہے :- حضرت اسامہ بن زید فرماتے ہیں :۔