مقدس ورثہ، چشمہٴ زمزم، اصحاب فیل

by Other Authors

Page 2 of 57

مقدس ورثہ، چشمہٴ زمزم، اصحاب فیل — Page 2

2 انتساب یہ نھی کتا بیں مکرم داؤ د احمد قریشی صاحب کے نانا جان مکرم سید حافظ عبدالرحمن صاحب مرحوم اور نانی جان مکرمہ سیدہ سردار بیگم صاحبہ مرحومہ اور اپنے نانا جان اور نانی جان کے نام کرتی ہوں۔حضرت حکیم عبدالصمد صاحب دہلوی مغل خاندان کے آخری تاجدار بہادر شاہ ظفر کے شاہی دوا خانے کے مہتمم مکرم حکیم محمد بلاقی صاحب کے پوتے تھے۔آپ نے حضرت مسیح موعود کو پہلی بار 1905ء میں دیکھا جب آپ دہلی تشریف لائے۔فرماتے ہیں۔”جب میری نظر حضرت اقدس کے چہرہ مبارک پر پڑی تو ٹانگیں کا پنپنے لگیں۔دل نے کہا کہ یہ جھوٹوں کی شکل نہیں۔میں ہمیشہ کے لئے آپ کا ہو رہا۔ساری زندگی تبلیغ دین اور مخلوق خدا کی خدمت میں مصروف رہے۔پیاری نانی جان حضرت شادمانی بیگم صاحبہ نے اپنے والد صاحب حضرت داروغہ عبدالحمید صاحب رفیق حضرت بانی سلسلہ احمدیہ کے ساتھ بیعت کا خط لکھا۔آپ کو لکھنا نہیں آتا تھا۔اس لئے آپ کے ماموں زاد بھائی مکرم منشی عابد حسین صاحب نے ہاتھ پکڑ کر دستخط کروائے۔آپ کی عمر چھ سال تھی۔بہت سادہ طبیعت کی مالک تھیں۔دین سے دلی شغف تھا۔جوانی میں وفات ہوئی۔بہشتی مقبرہ قادیان میں مدفون ہیں۔اللہ تعالیٰ ان بزرگوں کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ دے۔آمین