مقدس ورثہ، چشمہٴ زمزم، اصحاب فیل

by Other Authors

Page 25 of 57

مقدس ورثہ، چشمہٴ زمزم، اصحاب فیل — Page 25

25 پاس پہنچے تو اُن سے اس چشمہ کے بارے میں دریافت کیا۔وہ لوگ کئی بار تجارت کی غرض سے اس جگہ سے گزرے تھے۔مگر یہاں تو کوئی چشمہ نہ تھا۔جب حضرت ہاجرہ نے ساری بات بتائی تو وہ حضرت ہاجرہ کی نیکی اور پارسائی کو بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھنے لگے۔انہوں نے بڑی عزت کے ساتھ درخواست کی کہ اگر آپ اجازت دیں تو ہم یہیں پڑاؤ ڈال لیں لے۔حضرت ہاجرہ اچانک اس دوسرے انعام پر حیران ہو گئیں کہ خدا نے میری تنہائی بھی دور کر دی۔ساتھ ہی ان لوگوں نے حضرت ہاجرہ سے پانی لینے کی اجازت لی اور احسان مندی کے جذبہ کی وجہ سے ان کی خدمت میں کھانے کی چیزیں پیش کیں اس طرح کھانے کا بھی انتظام ہو گیا۔سب سے پہلا قبیلہ جو مکہ میں آباد ہوا یہی قبیلہ جرہم تھا۔لیکن جیسا کہ میں نے پہلے ہی بتایا ہے کہ صحرا میں پانی بہت قیمتی ہوتا ہے۔جو بھی قافلے اُدھر سے گزرتے وہ پانی کے لئے رُکتے اور پانی کے بدلے دُور دُور کے علاقوں سے لائی ہوئی کھانے کی اشیاء پھل، اناج وغیرہ حضرت ہاجرہ کی خدمت میں پیش کرتے۔اس طرح خدا تعالیٰ نے ماں اور بیٹے کے لئے دُور دُور سے نعمتیں آنے کا ذریعہ پیدا کر دیا۔اسی سردار کی بیٹی سے حضرت اسمعیل علیہ السلام کی شادی ہوئی۔اور خدا نے آپ کو ملکہ کا بادشاہ بنا دیا۔مکہ کو خدا نے ایک اور عظمت یہ دی کہ اپنا گھر جس کو خانہ کعبہ کہتے ہیں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسمعیل علیہ السلام سے بنوایا۔یہ گھر کسی زمانہ میں موجود تھا۔مگر اب اس کے صرف نشان باقی تھے۔جن پر لے ایک روایت میں آبی پرندے کا ذکر آتا ہے۔کہ اس کو دیکھ کر قافلہ والوں نے چشمہ تلاش کیا۔