منتخب تحریرات

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 30 of 51

منتخب تحریرات — Page 30

۳۰ آخری فتح زمین کے لوگ خیال کرتے ہونگے کہ شاید انجام کا رعیسائی مذہب دنیا میں پھیل جائے یا بدھ مذہب تمام دنیا پر حاوی ہو جائے مگر وہ اس خیال میں غلطی پر ہیں۔یادر ہے کہ زمین پر کوئی بات ظہور میں نہیں آتی جب تک وہ بات آسمان پر قرار نہ پائے۔سو آسمان کا خدا مجھے بتلاتا ہے کہ آخر کا ر اسلام کا مذہب دلوں کو فتح کرے گا۔(روحانی خزائن جلد ۲۱ براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۴۲۷) رُوح غور سے معلوم ہوتا ہے کہ روح کی ماں جسم ہی ہے۔حاملہ عورتوں کے پیٹ میں روح کبھی اوپر سے نہیں گرتی بلکہ وہ ایک نور ہے جو نطفہ میں ہی پوشیدہ طور پر خفی ہوتا ہے اور جسم کی نشو ونما کے ساتھ چمکتا جاتا ہے۔خدا تعالیٰ کا پاک کلام ہمیں سمجھاتا ہے کہ روح اس قالب میں سے ہی ظہور پذیر ہو جاتی ہے جو نطفہ سے رحم میں تیار ہوتا ہے۔جیسا کہ وہ قرآن شریف میں فرماتا ہے۔ثُمَّ انْشَانَهُ خَلْقًا أَخَرَ فَتَبَرَكَ اللَّهُ أَحْسَنُ الْخَلِقِينَ یعنی پھر ہم اس جسم کو جو رحم میں تیار ہوا تھا ایک اور پیدائش کے رنگ میں لاتے ہیں۔اور ایک اور خلقت اس کی ظاہر کرتے ہیں جو روح کے نام سے موسوم ہے اور خدا بہت برکتوں والا ہے اور ایسا خالق ہے جو کوئی اس کے برابر نہیں۔(روحانی خزائن جلد ۱ اسلامی اصول کی فلاسفی صفحہ ۳۲۱)