منتخب تحریرات

by Hazrat Mirza Ghulam Ahmad

Page 29 of 51

منتخب تحریرات — Page 29

۲۹ انجام سلسله میں بڑے دعوی اور استقلال سے کہتا ہوں کہ میں سچ پر ہوں اور خدا تعالیٰ کے فضل سے اس میدان میں میری ہی فتح ہے اور جہاں تک میں دور بین نظر سے کام لیتا ہوں تمام دنیا اپنی سچائی کے تحت اقدام دیکھتا ہوں اور قریب ہے کہ میں ایک عظیم الشان فتح پاؤں کیونکہ میری زبان کی تائید میں ایک اور زبان بول رہی ہے اور میرے ہاتھ کی تقویت کے لئے ایک اور ہاتھ چل رہا ہے جس کو دنیا نہیں دیکھتی مگر میں دیکھ رہا ہوں۔میرے اندر ایک آسمانی روح بول رہی ہے۔جو میرے لفظ لفظ اور حرف حرف کو زندگی بخشتی ہے اور آسمان پر ایک جوش اور اُبال پیدا ہوا ہے جس نے ایک پتلی کی طرح اس 'مشت خاک کو کھڑا کر دیا ہے۔ہر یک وہ شخص جس پر توبہ کا دروازہ بند نہیں عنقریب دیکھ لے گا کہ میں اپنی طرف سے نہیں ہوں۔کیا وہ آنکھیں بینا ہیں جو صادق کو شناخت نہیں کرسکتیں۔کیا وہ بھی زندہ ہے جس کو اس آسمانی صدا کا احساس نہیں۔(روحانی خزائن جلد ۳ ازالہ اوہام صفحه ۴۰۳) یقیناً سمجھو کہ یہ خدا کے ہاتھ کا لگایا ہوا پودہ ہے خدا اس کو ہر گز ضائع نہیں کرے گا۔وہ راضی نہیں ہو گا جب تک کہ اس کو کمال تک نہ پہنچا دے۔اور وہ اس کی آبپاشی کرے گا اور اس کے گردا حاطہ بنائے گا اور تعجب انگیز ترقیات دے گا۔کیا تم نے کچھ کم زور لگایا۔پس اگر یہ انسان کا کام ہوتا تو کبھی کا یہ درخت کا ٹا جاتا اور اس کا نام ونشان باقی نہ رہتا۔(روحانی خزائن جلدا، انجام آنقم صفحه ۶۴)