مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 39
۳۹ پیروکاروں کے لئے ایک زبردست چیلنج بن گیا۔آپ کا تصور نبوت واضح اور جامع تھا۔قدیم صحیفوں کی رو سے ہر مذہب کے ماننے والے۔آخری زمانے میں ایک ہادی کے آنے کے منتظر ہیں۔مرزا صاحب کا کہنا تھا کہ وہ ساری تحریر میں دراصل ایک ہی شخص کی ذات سے تعلق رکھتی ہیں۔اس لئے آپ نے ہندوؤں کے لئے کرشن ہونے ، عیسائیوں کے لئے مسیح اور مسلمانوں کے لئے مہدی موعود ہونے کا دعویٰ کیا۔آ نے لکھا کہ " میں کبھی آدم کبھی موسیٰ ، کبھی یعقوب ہوں نیز ابراہیم ہوں نسلیں ہیں میری بے شمار اک شجر ہوں جس کو داؤدی صفت کے پھل لگے میں ہوا داؤد اور جالوت ہے میرا شکار پر مسیحا بن کے میں بھی دیکھتا روئے صلیب گر نہ ہوتا نام احمد جس پہ میرا سب مدار اے مرزا صاحب نے تمام مذاہب کے ماننے والوں پر واضح کیا کہ اسلام کے آخری مذہب ہونے کے باعث سب کے لئے نجات کا راستہ صرف یہی ہے کہ وہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی لائی ہوئی شریعت اسلامیہ کی پیروی کریں اور اس کے ساتھ موجودہ زمانے کے لئے مرزا صاحب کو اپنا ہادی ء موعود تسلیم کریں۔آپ لکھتے ہیں کہ ”اے تمام وہ لوگو جو زمین پر رہتے ہو! اور اے تمام انسانی روحو! : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۸ ء- براہین احمدیہ حصہ پنجم صفحه ۱۱۲