مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 404
۴۰۴ مجلس میں جب مرزا صاحب پر شرافت اور اخلاق سے گری ہوئی تنقید کی گئی تو مولوی صاحب نے مرزا صاحب کا ان الفاظ میں زبر دست دفاع کیا۔"" میں جناب مرزا صاحب کو ایک مہا پرش اور روحانی آدمی کے لحاظ سے بہت بڑے مرتبے کا انسان مانتا ہوں۔۔۔۔میں نے اپنی عمر میں مرزا صاحب ہی کو دیکھا ہے جنہوں نے سچ کے مقام سے قدم نہیں ہٹایا۔میں ان کے ایک مقدمہ میں وکیل تھا۔اس مقدمہ میں میں نے اُن کے لئے ایک قانونی بیان تجویز کی اور ان کی خدمت میں پیش کیا۔انہوں نے اسے پڑھ کر کہا کہ اس میں تو جھوٹ ہے۔میں نے کہا۔ملزم کا بیان حلفی نہیں ہوتا اور قانوناً اسے اجازت ہے کہ جو چاہے بیان کرے۔اس پر آپ نے فرمایا۔قانون نے تو اسے یہ اجازت دے رکھی ہے مگر خدا تعالیٰ نے تو اجازت نہیں دی کہ وہ جھوٹ بھی بولے اور قانون ہی کا یہ منشاء ہے۔میں نے کہا کہ آپ جان بُو جھ کر اپنے آپ کو بلا میں ڈالتے ہیں۔انہوں نے فرمایا۔جان بوجھ کر بلا میں ڈالنا یہ ہے کہ میں قانونی بیان دے کرنا جائز فائدہ اُٹھانے کے لئے اپنے خدا کو ناراض کرلوں۔یہ مجھے سے نہیں ہوسکتا خواہ کچھ بھی ہو۔میں نے یہ سن کر کہا کہ پھر آپ کو میری وکالت سے کچھ فائدہ نہیں ہوسکتا۔اس پر انہوں نے فرمایا کہ میں نے کبھی و ہم بھی نہیں کیا۔کہ آپ کی وکالت سے فائدہ ہوگا یاکسی اور شخص کی کوشش سے فائدہ ہوگا اور نہ میں سمجھتا ہوں کہ کسی کی مخالفت مجھے تباہ کر سکتی ہے۔میرا بھروسہ تو خدا پر ہے جو میرے دل کو دیکھتا ہے۔اگر فرض