مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 405
۴۰۵ کر لیا جاوے کہ دنیا کی نظر میں انجام اچھا نہ ہو یعنی مجھے سزا ہو جاوے تو مجھے اس کی پرواہ نہیں کیونکہ میں اس وقت اس لئے خوش ہوں گا کہ میں نے اپنے رب کی نافرمانی نہیں کی۔۔۔میں انہیں (یعنی مرزا صاحب کو۔ناقل ) ایک کامل راستباز یقین کرتا ہوں اور میرے دل میں ان کی بہت بڑی عظمت ہے۔“ ۱۴- برگزیدہ انسان اور نبی: ڈاکٹر ہنری مارٹن کلارک کے مرزا صاحب کے خلاف مقدمہ قتل کے وقت کیپٹن ایم۔ڈبلیو۔ڈگلس کمشنر تھے (باب ہفتم) اور مقدمہ انہی کی عدالت میں چلا۔ریٹائرمنٹ کے بعد وہ واپس لنڈن انگلستان چلے گئے۔جہاں انہوں نے مرزا صاحب کے خلاف مقدمے کے فیصلہ کے حیرت انگیز روحانی محرکات بیان کئے۔جن کا کچھ ذکر باب ہفتم میں آچکا ہے۔جناب ڈگلس صاحب نے بیان کیا کہ ” میرا عقیدہ یہ ہے کہ حضرت مسیح انسان تھے اور خدا کے رسول جیسے دوسرے انبیاء کرام میں انہیں خدا نہیں مانتا اور نہ ہی میں تثلیث کا قائل ہوں اور مرزا غلام احمد کو بھی خدا کا برگزیدہ انسان اور نبی تصور کرتا ہوں۔“ ہے ۱۵- سچ اور جھوٹ میں تمیز کا پیمانہ: مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی وفات پر اخبار وفا دار لا ہور نے مندرجہ ذیل : مولوی فضل دین صاحب وکیل-الحکم ۱۴ نومبر ۱۹۳۳ء : کیپٹن ایم۔ڈبلیو۔ڈگلس۔اصلح کراچی ۲۹ ستمبر ۱۹۵۳ء