مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 346 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 346

۳۴۶ شیخ محمد ولد علی محمد ساکن ڈیری والا ضلع گورداسپور جو حکیم عبد القادر صاحب کے شاگرد تھے نے تحریری طور پر مرزا غلام احمد صاحب کے پاس شہادت دی کہ ان اشعار کی تصنیف کے چند روز بعد نہ صرف حکیم عبد القادر صاحب خود طاعون سے ہلاک ہو گئے بلکہ ایک داماد اور کئی دوسرے عزیز بھی طاعون کا شکار ہو گئیا ورجیسا کہ ان اشعار کے مصنف نے جناب الہی سے دُعا کی تھی کہ وہ انصاف کرے اور جھوٹ کا مطلع صاف کرے ایسا ہی خدا نے جلد تر انصاف کر دیا اور حکیم اور ان کے رشتہ داروں کے مرنے سے جھوٹ کا مطلع صاف ہو گیا۔مولوی عبدالرحمن محی الدین صاحب لکھو کے والے مرزا غلام احمد صاحب کے شدید ترین مخالفین میں سے ایک تھے۔اپنے آپ کو صاحب الہام سمجھتے تھے۔انہوں نے حضرت حکیم مولوی نورالدین صاحب کو مندرجہ ذیل خط لکھا۔دو۔اس عاجز نے دعا کی کہ یا خبیر اخرنی۔مرزا کا کیا حال ہے۔خواب میں یہ الہام ہوا۔ان فرعون وهامان وجنودهما كانوا خاطئين و ان شانئک هو الابتر “۔مرزا صاحب کی طرف سے جواب آیا۔کہ یہ الہام مشتمل المعانی ہیں۔اس میں میرا نام نہیں اور بڑے زور ( سے۔ناقل ) دعویٰ کیا۔میرے نام سے الہام نہ بخشا جائے گا۔ہر دو الہام مذکورہ ماہ صفر کو ہوئے تھے جب مرزا کا جواب آ گیا۔بعد ازاں ماہ صفر کو یہ الہام خواب میں ہوا۔”مرزا صاحب فرعون‘ الحمد للہ علی ذالک۔اب مرزا کا دعوی بھی غلط ہو گیا اور مرزا صاحب مراد کو پہنچ گئے اور جس وقت مجھ کو پہلا الہام ہوا تھا بیدار ہوتے ہی یہ تعبیر دل میں آئی