مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 347
۳۴۷ کہ فرعون مرزا صاحب ہیں اور ہامان ٹور دین۔مجھے اہلِ اسلام کی خیر خواہی کے لئے اطلاع دینی ضروری تھی۔العبد عبدالرحمن محی الدین لکھو کے بقلمہ بتاریخ ۲۱ ماہ ربیع الاول ۱۳۱۲ھا اس خط میں درج الہام کی رو سے مولوی صاحب نے مرزا صاحب کو فرعون قرار دیا جسے خدا نے حضرت موسیٰ کے مقابلے میں عذاب دے کر ہلاک کر دیا تھا مولوی صاحب نے دوسرے الہام میں مرزا صاحب کو ابتر یعنی لا ولد رہ جانے کی اطلاع دی لیکن یہ عجیب بات ہوئی کہ الہام میں جس ہلاکت اور ابتر رہنے کی طرف اشارہ تھا۔وہ دونوں مولوی عبد الرحمن محی الدین لکھو کے والے کے کھاتے میں جا پڑے۔۱۸۹۶ء میں حج کے لئے گئے اور مکہ اور مدینہ کی راہ میں تھے کہ چل بسے۔مرزا صاحب کے ہاں اولاد نہ ہونے والا الہام بھی جھوٹا نکلا کیونکہ مرزا صاحب کے گھر اس کے بعد بھی تین بیٹے پیدا ہوئے لیکن مولوی عبدالرحمن محی الدین کے ہاں کوئی اور لڑکا پیدا نہ ہوا بلکہ پہلے سے موجود ایک بیٹا بھی فوت ہو گیا اور یہ الہام بھی اُلٹا ان پر ہی پڑ گیا۔مولوی عبدالرحمن محی الدین صاحب کے خاندان کی تباہی کے بارے میں مرزا صاحب لکھتے ہیں۔میں نے بعض عورتوں کو ان کے گھر میں بھیج کر دریافت کیا ہے کہ ان کی بیوی خود اپنی زبان سے کہتی ہے کہ اس بد دعا کے بعد ان کے گھر کا ل : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ء- حقیقۃ الوحی صفحات ۳۵۴-۳۵۵