مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 337 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 337

۳۳۷ صاحب کا اصل دستخطی اقرار نامہ برائے اطلاع مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کو بھجوا دیا۔اس اقرار نامے کو تحریر کرنے کے ٹھیک ایک سال کے اندر فقیر مرزا اور اس کا خاندان خود کیسے تباہ ہوا۔اس کا احوال بھی حکیم کرم داد ساکن دوالمیال نے مرزا صاحب کو ان الفاظ میں لکھ کر بھجوایا۔گردو نواح کے علاقے میں بھی اس پیشگوئی کی شہرت ہوگئی اور لوگ کہنے لگے کہ دیکھنا چاہیے اب کون جیتتا ہے مرزا قادیانی یا مرزا دوالمیالی؟ بلکہ مخالف لوگ نماز کے بعد اپنے فقیر مرزا کی کامیابی کے لئے دعائیں مانگنے لگے۔۔۔تھوڑا ہی عرصہ گزرا کہ علاقہ میں طاعونی لشکر نے ڈیرے لگا دیئے۔ملہم صاحب ( فقیر مرزا۔ناقل ) کو اپنے الہامات پر اس قدر فخر تھا کہ میرے طفیل میرا تمام محلہ طاعون سے محفوظ رہے گا۔جب دوسرا رمضان آیا تو اس کے محلہ میں طاعون شروع ہوگئی۔اس وقت چار آدمی گھر میں موجود تھے ایک ملہم (یعنی فقیر مرزا - ناقل ) ، دوسری ملہم کی بیوی، تیسری لڑکی ، چوتھی لڑکے کی زوجہ۔پہلے مہم کی بیوی کا طاعون سے انتقال ہوا۔پھر خود فقیر صاحب ۵ یا ۶ رمضان ۱۳۲۲ھ کو شام کو سخت طاعون میں مبتلا ہو گئے ساتھ ہی زبان بند ہوگئی۔شدت ورم اور حبس دم کی وجہ سے ایسا معلوم ہوتا تھا گویا آنکھوں سے خون ٹپک رہا ہے۔آخر پورے ایک سال کے بعد جس روز پیشگوئی کی گئی تھی یعنی ۷ رمضان ۱۳۲۲ھ کو ہلاک ہو گیا۔دولڑکیاں جو پیچھے رہ گئی تھیں وہ بھی تھوڑے دنوں کے بعد سخت بیار ہو گئیں۔راقم ( حکیم کرم داد- ناقل ) کو