مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 288 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 288

۲۸۸ VII - ہندوستان میں ترکی کے وائس کونسل جناب حسین کامی کی طرف سے مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی مخالفت اور اس کا انجام : -1 جناب حسین کامی ۱۸۹۷ء میں سلطنت ترکی کی طرف سے ہندوستان میں وائس کونسل تھے اور کراچی میں مقیم تھے۔اپریل مئی ۱۸۹۷ء میں جب وہ لا ہور آئے تو مسلمانان لاہور کی طرف سے خلیفتہ المسلمین سلطان عبدالحمید ثانی کے ساتھ گہری عقیدت کے باعث حسین کامی صاحب کا شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع پر جماعت احمد یہ لاہور کے بعض اصحاب نے اُن سے ملاقات کی اور جماعت کا لٹریچر بھی دیا۔اس ملاقات سے متاثر ہو کر جناب حسین کا می صاحب نے مرزا غلام احمد صاحب سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی اور ایک تحریری درخواست مرزا صاحب کی خدمت میں بھجوائی۔انہوں نے اس درخواست میں جو فارسی زبان میں تھی ان القابات سے مخاطب کیا۔”جناب مستطاب معلى القاب فدوة لمحققين قطب العارفين حضرت پیر دستگیر مرزا غلام احمد صاحب دام کرامانه۔66 مرزا غلام احمد صاحب کی اجازت ملنے پر جناب حسین کا می صاحب ۱۱/۱۰ رمئی ۱۸۹۷ء کو نماز عشا کے وقت قادیان پہنچے دوسرے روز مرزا صاحب سے علیحدگی میں ملاقات کی درخواست کی مرزا صاحب نے ان کو مہمان سمجھ کر قابل التفات سمجھا اور : مرزا غلام احمد قادیانی - اشتہار ۲۴ مئی ۱۸۹۷ء۔مجموعہ اشتہارات جلد دوئم صفحہ ۴۱۸