مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 242
۲۴۲ اور غربا پروری کی اعلیٰ صفات کے مالک تھے۔اس کے برعکس مرزا غلام محی الدین صاحب جو مرزا غلام احمد صاحب کے چاتھے اُن کے تین بیٹے مرزا امام الدین صاحب ، مرزا نظام الدین صاحب اور مرزا کمال الدین صاحب جو رشتہ کے لحاظ سے آپ کے چا زاد بھائی تھے۔وہ اپنے تایا مرزا غلام مرتضی صاحب اور ان کے بیٹوں مرزا غلام قادر صاحب اور مرزا غلام احمد صاحب کے شدید خاندانی دشمن تھے۔مرزا امام الدین صاحب اور مرزا نظام الدین صاحب دنیاوی لالچ اور طمع میں اس حد تک ڈوبے ہوئے تھے کہ خدا، رسول اور انسانیت سب کو فراموش کر چکے تھے۔1- چچازاد بھائیوں کی اسلام دشمنی: مرزا امام الدین صاحب اپنے ملحدانہ اور بے دینی کے خیالات اور اعمال میں اس قدر پیش پیش تھے کہ وہ نہ صرف مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے دعاوی اور الہامات کا مذاق اُڑتے تھے بلکہ اسلام، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن مجید کے خلاف بے ادبی کے کلمات اُن کا عام معمول تھا۔اسلام کی مقدس تعلیمات کے خلاف گفتگو میں وہ خاص لذت محسوس کرتے تھے۔مرزا امام الدین صاحب کی اپنی اخلاقی حالت ی تھی کہ قادیان میں ان کی مجلس میں بھنگ اور چرس پینے والے جمع ہوتے اور نشے میں مست شریعت اسلام پر لغو اعتراضات کرتے۔خدا کا کوئی پاک رسول مرزا امام الدین صاحب کی تضحیک سے محفوظ نہ تھا۔اے ایک جگہ وہ اپنی کتاب میں لکھتے ہیں کہ ل : دوست محمد شاہد ۱۹۵۹ء- تاریخ احمدیت۔جلد دوم صفحہ ۷۳