مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 224 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 224

۲۲۴ ۳ - ۲۷/ دسمبر ۱۹۰۳ء کی لیوز آف ہیلنگ کی اشاعت میں مرزا غلام احمد صاحب کے بارے میں اس نے لکھا کہ ( ترجمہ ) ”ہندوستان میں ایک بیوقوف شخص ہے جو مسیح محمدی ہونے کا دعویٰ کرتا ہے وہ مجھے بار بار کہتا ہے کہ حضرت عیسی کشمیر میں مدفون ہیں جہاں اُن کا مقبرہ دیکھا جا سکتا ہے۔وہ یہ نہیں کہتا کہ اُس نے خود وہ (مقبرہ) دیکھا ہے مگر بے چارہ دیوانہ اور جاہل شخص پھر بھی یہ بہتان لگاتا ہے کہ حضرت مسیح ہندوستان میں فوت ہوئے۔واقعہ یہ ہے کہ خداوند مسیح بیت عنیاہ کے مقام پر آسمان پر اُٹھایا گیا جہاں وہ اپنے سمادی جسم میں موجود ہے۔66 ۴۔پھر اُس نے اپنے اسی اخبار کی ۲۳ جنوری ۱۹۰۴ء کی اشاعت میں لکھا کہ دو سینکڑوں ملین مسلمان جواس وقت ایک جھوٹے نبی کے قبضہ میں ہیں اُنہیں یا تو خدائی آواز سننی پڑے گی یا وہ تباہ ہو جائیں گے۔“ ہے ڈاکٹر ڈوئی کے ان بیانات کے بعد ڈاکٹر صاحب اور مرزا غلام احمد صاحب کے درمیان روحانی مقابلے کا طبل بج گیا اور الہی تقدیر کے اپنا چہرہ دکھانے کے لئے ساری شرائط پوری ہو گئیں۔قضا و قدر نے کس طرح مرزا غلام امحمد صاحب کی پیشگوئی کو حرف بحرف پورا کر دکھا یا وہ عیسائی دنیا کے لئے ایک عبرتناک داستان ہے۔ڈاکٹر ڈوئی کس طرح دیکھتے ہی دیکھتے شہرت اور مقبولیت کی انتہائی بلندیوں سے نیچے گرا اور اُس ا: : خلیل احمد ناصر ۱۹۵۴- عبرتناک انجام - صفحه ۴۵ : خلیل احمد ناصر ۱۹۵۴- عبرتناک انجام۔صفحہ ۱۱