مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 223 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 223

۲۲۳ دعاوی جھوٹ اور افتر اثابت ہو جائیں گے۔‘ا ڈاکٹر ڈوئی کا رد عمل اور مرزا صاحب کے ساتھ روحانی مقابلے کا آغاز : مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی طرف سے مسلسل اشتہارات کے ذریعے چیلنج اور امریکی اخبارت کے ذریعے اُن کی وسیع تشہیر کے نتیجے میں ڈاکٹر ڈوئی کی خاموشی اس کے لئے بڑی مشکلات کا باعث بن گئی۔اب ہیلنگ میں یکے بعد دیگرے مرزا صاحب کے چینج کے اس طرح جواب دیئے کہ وہ بالآ خر بالواسطہ طور پر اشارہ مرزا غلام احمد صاحب کے مقابلے پر آ گیا۔ا۔اُس نے لیوز آف ہیلنگ کی ۱۲ ؍ دسمبر ۱۹۰۳ء کی اشاعت میں لکھا کہ (ترجمہ) اگر میں خدا کی زمین پر خدا کا پیغمبر نہیں تو پھر کوئی بھی نہیں ہے -۲- پھر ۲۶ / دسمبر ۱۹۰۳ء کی اشاعت میں لکھا کہ (ترجمہ) لوگ مجھے بعض اوقات کہتے ہیں کہ کیوں تم فلاں فلاں بات کا جواب نہیں دیتے۔جواب ! کیا تم خیال کرتے ہو کہ میں ان کیڑوں مکوڑوں کو جواب دوں گا۔اگر میں اپنا پاؤں ان پر رکھوں تو ایک دم میں ان کو کچل سکتا ہوں مگر میں ان کو موقع دیتا ہوں کہ میرے سامنے سے دور چلے جائیں اور کچھ دن اور زندہ رہ لیں۔“ سے ل : گلاسگو ہیرلڈ ۱/۲۷ اکتوبر ۱۹۰۳ء- ( ریویو آف ریلیجنز۔اردو ۱۹۰۴ء صفحات ۷ ۴۷-۴۷۹) ریویو آف ریجنز اردو ۱۹۰۳ء - صفحه ۱۴۶ سے ریویو آف ریلیجنز اردو ۱۹۰۴ء صفحات ۱۴۵-۱۴۶