مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 207
۲۰۷ پادری فتح مسیح کے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف اعتراضات کا جواب تھا۔مرزا صاحب نے انجام آتھم ۱۸۹۷ء میں اور ڈاکٹر مارٹن کلارک کے جھوٹے مقدمے کے تجزیے پر مبنی کتاب ۱۸۹۸ء میں شائع کی۔۱۸۹۷ء میں ہی آپ نے تحفہ قیصریہ لکھ کر انگلستان کی ملکہ وکٹوریہ کو اسلام قبول کرنے کی ترغیب دی۔اسی سال جون ۱۸۹۷ء میں مرزا صاحب نے ایک رسالہ سراج الدین عیسائی کے چار سوالوں کے جواب پر مشتمل شائع کیا۔۱۸۹۸ء میں مرزا صاحب نے راز حقیقت شائع کی جس میں حضرت مسیح علیہ السلام کے صحیح حالات زندگی تحریر کئے۔مسیح ہندوستان میں نامی کتاب مرزا صاحب نے ۱۹۰۰ ء میں شائع کی جس میں آپ نے حضرت مسیح کے صلیب پر سے زندہ اتر آنے ، ہجرت کرنے اور بعد ازاں طبعی موت کے متعلق اپنی تحقیق کو شائع کیا۔۱۸۹۹ء میں مرزا صاحب نے ملکہ وکٹوریہ کے نام ایک دوسرا مضمون ستارہ قیصریہ کے نام سے شائع کیا۔چشمہ مسیحی مرزا صاحب نے ۱۹۰۶ء میں تصنیف کی اُس میں مسیحی عقائد پر زبردست تنقید کی گئی۔ان کے علاوہ بے شمار مضامین اور اشتہارات میں مرزا صاحب نے عیسائی عقائد کو اسلام کے مقابلے میں کمزور اور بے بنیاد ثابت کیا۔مرزا غلام احمد قادیانی کی یہ ساری کارگزاریاں ایسی نہ تھیں کہ عیسائی ہندوستان میں اپنی حکومت کے ہوتے ہوئے انہیں آسانی سے برداشت کر لیتے۔چنانچہ وہ ہر جائز اور ناجائز طریقے سے مرزا صاحب کو روکنا چاہتے تھے۔اس لحاظ سے یہ بات واضح ہے کہ مرزا صاحب اور عیسائی پادریوں کے درمیان اصل اختلاف مذہبی برتری