مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 174 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 174

۱۷۴ مرجانا ہی اچھا تھا۔اوپر بیان کردہ واقعات کی بنا پر یہ بات قرین قیاس ہے کہ مرزا صاحب کی پیشگوئی کا پادری صاحب کے دل و دماغ پر بہت ہیتناک اثر ہوا اور بظاہر انہوں نے دل میں تو بہ کر کے پیشگوئی کے اندر موجود شرط بشر طیکہ حق کی طرف رجوع نہ کرے“ کا فائدہ اُٹھایا لیکن وہ واضح طور پر اس کا اقرار کرنے سے کترا رہے تھے اور اس طرح پیشگوئی کو مشکوک بنانے کا باعث بن رہے تھے۔اس پر مرزا غلام احمد صاحب نے ۶ رستمبر ۱۸۹۴ء کو لکھا کہ الف۔مسٹر عبد اللہ آتھم میں کامل عذاب (یعنی موت ) کی بنیادی اینٹ رکھ دی گئی ہے اور وہ عنقریب بعض تحریکات سے ظہور میں آجائے گی۔خدا تعالیٰ کے تمام کام اعتدال اور رحم سے ہیں اور کینہ ور انسان کی طرح جلد باز نہیں۔ہے ب۔اس ہماری تحریر سے کوئی یہ خیال نہ کرے کہ جو ہونا تھا وہ سب ہو چکا اور آگے کچھ نہیں کیونکہ آئندہ الہام میں یہ بشارتیں ہیں ونمزق الاعداء كُلَّ ممزق : ہم دشمنوں کو ٹکڑے ٹکڑے کر دیں گے یعنی اپنی حجت کامل طور پر اُن پر پوری کر دیں گے۔سے ے مرزا بشیر احمد - سیرت المہدی حصہ اول طبع دوئم صفحه ۱۸۴ س : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۴ء- انوار الاسلام۔۶ ستمبر ۱۸۹۴ صفحه ۱۰ سے : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۴ء- انوار الاسلام - ۶ ستمبر ۱۸۹۴ صفحه ۱۵