مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page xv
vi نمونے درج ذیل ہیں۔-1 -۲ سابق صدر مملکت کا کہنا ہے کہ جماعت احمدیہ کا وجود پاکستان میں سرطان کی مانند ہے۔ایک سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں احمدیوں کے ہاتھوں میں کشکول پکڑا کر دم لوں گا۔ایک اور سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میں نہ صرف پاکستان سے بلکہ ساری دنیا سے جماعت احمدیہ کو ملیا میٹ کر دوں گا۔مسلمان علماء کا یہ مطالبہ ہے کہ احمدیوں کو پاکستان میں کلیدی عہدوں سے ہٹا دیا جائے۔اس پر عمل درآمد بھی ہو چکا ہے۔حکومت کی ہدایات کے تحت بعض سرکاری محکموں میں احمدیوں کے لئے ملازمت کے دروازے بند کر دیئے گئے ہیں۔۔حکومت کی طرف سے جماعت احمدیہ کے اخبارات و رسائل کی اشاعت کئی سالوں سے روک دی گئی ہے۔پریس سر بمہر کر کے بند کر دیا گیا ہے اور پہلے سے شائع شدہ کتب، قرآن مجید اور دیگر لٹریچر ضبط کیا جارہا ہے۔۔حکومت کی طرف سے آئین پاکستان کی رو سے احمدیوں کو حاصل بنیادی حقوق سلب کر لئے گئے ہیں۔احمدیوں کو اپنے عقائد کی تبلیغ منع ہے۔اپنے نکتہ نگاہ کی وضاحت منع ہے۔اپنے عقائد کے مطابق اپنے مذہب پر عمل کرنے مثلاً قرآن پڑھنے ، نماز ادا کرنے ، کلمہ توحید کا ورد کرنے، آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے ، بسم اللہ الرحمن الرحیم لکھنے، السلام وعلیکم