مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page xiv of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page xiv

سچائی میں کوئی شبہ نہ رہے۔مرزا غلام احمد صاحب قادیانی “ کے مخالفین کے ساتھ مقابلے ان کی زندگی میں ہی برصغیر پاک و ہند کی حدود سے باہر نکل کر انگلینڈ اور امریکہ تک جاپہنچے تھے اور اس وقت کے سینکڑوں ملکی اور غیر ملکی اخبارات ورسائل میں ان معرکوں کے احوال چھپے ہوئے موجود ہیں۔آج ان واقعات کو ۱۰۰ سال سے زائد عرصہ گذر چکا ہے اور وقتی اور انفرادی لاف و گزاف کی سیاہی ڈھل چکی ہے اور حقائق کا چمکتا ، دھمکتا چہرہ نظر آ رہا ہے۔مرزا صاحب کے مخالفین میں ہندوؤں ، آریوں، عیسائیوں اور مسلمانوں کے مشہور زمانہ ، نامی گرامی لیڈروں ، عالموں اور دانشوروں کے نام آتے ہیں بلکہ ان کے اپنے حامیوں کے نزدیک ان کی شخصیتیں پہاڑوں کی طرح تھیں لیکن مخالفین نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان میں سے کوئی بھی مرزا صاحب کا راستہ نہ روک سکا اور وہ آگے ہی بڑھتے رہے۔پاکستان میں جماعت احمدیہ کے لئے گزشتہ ۱۶،۱۵ سال سے حالات بتدریج مشکل سے مشکل تر ہوتے جا رہے ہیں۔حکومت وقت اعلیٰ ترین سطح پر نہ صرف جماعت احمد یہ کوطعن و تشنیع کا نشانہ بنائے ہوئے ہے بلکہ یکے بعد دیگرے ایسے قوانین بنائے جا رہے ہیں جس سے احمدیوں کو کچلا جاسکے اور بحیثیت جماعت ان کا شیرازہ بکھیرا جا سکے۔مسلمان علماء کی طرف سے جماعت احمدیہ کو نیست و نابود کرنے کے لئے دن بدن سخت سے سخت مطالبات کئے جارہے ہیں۔یہاں تک کہ وہ حقوق جو بحیثیت شہری اور انسان ، آئین پاکستان اور قرآن کی رو سے ہر شخص کو بلالحاظ مذہب حاصل ہیں ان سے بھی احمدیوں کو محروم کر دیا گیا ہے۔مسلمان علماء اور ان کی معاونت کے ساتھ حکومت پاکستان کے صاحبان اقتدار کے احمدیوں کے ساتھ سلوک کے چند