مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 105 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 105

۱۰۵ تو آپ طالب حق بن کر قادیان میں تشریف لائیں اور ایک سال تک اس عاجز کی صحبت میں رہ کر آسمانی نشانوں کا بچشم خود مشاہدہ کریں لیکن اس شرط نیت سے ( جو طالب حق کی نشانی ہے ) کہ بجر د معائنہ آسمانی نشانوں کے اسی جگہ ( قادیان میں ) شرف اظہار اسلام یا تصدیق خوارق سے مشرف ہو جائیں گے۔۔۔اور اگر آپ آویں اور ایک سال رہ کر آسمانی نشان مشاہدہ نہ کریں تو دوسو روپیہ ماہوار کے حساب سے آپ کو ہرجانہ یا جرمانہ دیا جائے گا۔اس دوسور و پیہ ماہوار کو آپ اپنے شایان شان نہ سمجھیں تو اپنے حرج اوقات کا عوض یا ہماری وعدہ خلافی کا جرمانہ جو آپ اپنی شان کے لائق قرار دیں گے ہم اس کو بشرط استطاعت قبول کریں گئے۔پنڈت لیکھرام کی مقابلے پر آمادگی: جب اخبارات میں مرزا صاحب کا دوسرا انعامی چیلنج چھپا اور ایک سال تک دوسو روپے ماہوار کی ادائیگی کا چرچا ہوا تو پنڈت لیکھرام صاحب پشاوری صدر آریہ سماج پشاور مرزا صاحب کے مقابلے کے لئے قادیان جا پہنچے۔پنڈت صاحب برہمن ذات کے ہندو تھے۔ان کے والد کا نام تارا سنگھ تھا۔آپ ۱۸۵۶ء میں بمقام سید پور تحصیل چکوال ضلع جہلم پنجاب ( حال پاکستان) میں پیدا ہوئے۔۱۸۷۶ء سے۱۸۸۴ ء تک پنڈت صاحب نے محکمہ پولیس صوبہ سرحد میں ملازمت کی۔سارجنٹ نقشہ نویس کے لے : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۸۵ ء - مجموعہ اشتہارات جلد اول صفحات ۲۱،۲۰