مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 36 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 36

۳۶ مرزا صاحب نے کئی کتب اور اشتہارات میں اپنے امتی نبی اور مسیح موعود ہونے کے دعوے کی وضاحت کی اور قرآن و حدیث سے اس کے شواہد پیش کئے۔ان تصریحات میں سے چندا کتابات درج ذیل ہیں۔وو یادر ہے کہ بہت سے لوگ میرے دعوی میں نبی کا نام سن کر دھو کہ کھاتے ہیں اور خیال کرتے ہیں کہ گویا میں نے اس نبوت کا دعویٰ کیا ہے جو پہلے زمانوں میں براہ راست نبیوں کو ملی ہے لیکن وہ اس خیال میں غلطی پر ہیں۔میرا ایسا دعویٰ نہیں بلکہ خدا تعالیٰ کی مصلحت اور حکمت نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا افاضہ روحانیہ کا کمال ثابت کرنے کے لئے یہ مرتبہ بخشا ہے کہ آپ کے فیض کی برکت سے مجھے مقام نبوت تک پہنچایا۔اس لئے میں صرف نبی نہیں کہلا سکتا بلکہ ایک پہلو سے نبی اور ایک پہلو سے اُمتی۔۔۔تا معلوم ہو کہ ہر ایک کمال مجھ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع اور آپ کے ذریعے سے ملا ہے۔مرزا صاحب اپنی تصنیف حقیقۃ الوحی میں ایک اور جگہ لکھتے ہیں کہ ”اے نادانو! میری مراد نبوت سے یہ نہیں ہے کہ میں نعوذ باللہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مقابل پر کھڑا ہو کر نبوت کا دعویٰ کرتا ہوں یا کوئی نئی شریعت لایا ہوں۔صرف میری مراد نبوت سے کثرت سے مکالمت و مخاطبت الہیہ ہے جو آ نحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی اتباع ا : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۰۷ء- حقیقۃ الوحی طبع اوّل صفحہ ۱۵۰ ( حاشیہ )