مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 35 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 35

۳۵ واضح اعلان ۵ نومبر ۱۹۰۱ء کو ایک اشتہار کے ذریعے کیا گیا جس کا عنوان ” ایک غلطی کا ازالہ تھا۔یہ اشتہار ۱۰ارنومبر ۱۹۰۱ء کے اخبار الحکم قادیان میں بھی شائع ہوا اس میں مرزا صاحب نے لکھا کہ ” خدا تعالیٰ کی وہ پاک وحی جو میرے پر نازل ہوتی ہے اس میں ایسے لفظ رسول اور مرسل اور نبی کے موجود ہیں۔نہ ایک دفعہ بلکہ صد ہا دفعہ بلکہ اسوقت تو پہلے زمانے کی نسبت بھی بہت تصریح اور توضیع سے یہ الفاظ موجود ہیں۔۔۔پس میں جبکہ اس مدت تک ڈیڑھ سو پیشگوئی کے قریب خدا کی طرف سے پا کر بچشم خود دیکھ چکا ہوں کہ صاف طور پر پوری ہو گئیں تو میں اپنی نسبت نبی یا رسول کے نام سے کیونکر انکار کر سکتا ہوں۔اور جبکہ خود خدا تعالیٰ نے یہ نام رکھے ہیں تو میں کیونکر رڈ کروں۔یا کیونکر اس کے سوا کسی دوسرے سے ڈروں۔۔۔اور جس جس جگہ میں نے نبوت یا رسالت سے انکار کیا ہے صرف ان معنوں سے کیا ہے کہ میں مستقل طور پر کوئی شریعت لانے والا نہیں ہوں۔۔۔ہاں یہ بات یاد رکھنی چاہئے اور ہر گز فراموش نہیں کرنی چاہئے کہ میں باوجود نبی اور رسول کے لفظ کے ساتھ پکارے جانے کے خدا کی طرف سے اطلاع دیا گیا ہوں کہ یہ تمام فیوض بلا واسطہ میرے پر نہیں ہیں بلکہ آسمان پر ایک پاک وجود ہے جس کا روحانی افاضہ میرے شامل حال ہے یعنی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم “ 1 ا : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۹۱۰ ء - اشتہار ایک غلطی کا ازالہ۔اخبار الحکم قادیان صفحات ۵-۷