مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 398
۳۹۸ کی ایسی قوت رکھتے تھے جو سخت سے سخت دل کو تسخیر کر لیتی تھی۔وہ نہایت باخبر عالم ، بلند ہمت مصلح اور پاک زندگی کا نمونہ تھے۔ہم انہیں مذہبا مسیح موعود تو نہیں مانتے لیکن اُن کی ہدایت اور رہنمائی مردہ روحوں کے لئے واقعی مسیحائی تھی۔“ ۶- اسلام کا ایک بڑا پہلوان : -6 علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ گزٹ نے مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کی وفات پر لکھا کہ مرحوم ایک مانے ہوئے مصنف اور مرزائی فرقہ کے بانی تھے۔وو آپ نے اپنی تصنیف کردہ اسی (۸۰) کتابیں پیچھے چھوڑی ہیں جن میں سے ۲۰ عربی زبان میں۔۔۔۔بے شک مرحوم اسلام کا ایک بڑا پہلوان تھا۔مخالفین اسلام کے دانت کھٹے کرنے والا : وو مشہور صحافی سید حبیب صاحب سابق ایڈیٹر اخبار سیاست نے تحریک قادیان“ کے نام سے ایک کتاب لکھی جس میں مرزا غلام احمد صاحب قادیانی کے عقائد و نظریات کا تفصیل سے جائزہ لیا کہ مرزا صاحب کی ان خدمات کا اعتراف کریں جو آپ نے آریوں اور عیسائیوں کے خلاف اسلام کے دفاع میں کیں۔: سید ممتاز علی رسالہ تہذیب النسواں لاہور ۱۹۰۸ء ( رساله تشحیذ الا ذہان قادیان ۱۹۰۸ء جلد۳ نمبر ۱۰ صفحه ۳) : علیگڑھ انسٹی ٹیوٹ گزٹ (رسالہ تحیۃ الاذہان قادیان ۱۹۰۸ء جلد۳ نمبر ۸ صفحه ۳۳۲)