مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 18
۱۸ ا۔مولانا محمد حسین بٹالوی کا تبصرہ: وو مولا نا محمد حسین صاحب بٹالوی اہل حدیث کے مشہور عالم اور رسالہ اشاعت السنہ کے ایڈیٹر تھے۔آپ نے اپنے رسالے میں براہین احمدیہ پر ریویو میں لکھا کہ ہماری رائے میں یہ کتاب اس زمانے میں اور موجودہ حالات کی نظر سے ایسی کتاب ہے جس کی نظیر آج تک اسلام میں تالیف نہیں ہوئی اور آئندہ کی خبر نہیں۔۔۔اور اس کا مؤلف بھی اسلام کی مالی و جانی قلمی و لسانی و حالی و قالی نصرت میں ایسا ثابت قدم نکلا ہے جس کی نظیر پہلے مسلمانوں میں بہت ہی کم پائی گئی ہے۔ہمارے ان الفاظ کوکوئی ایشیائی مبالغہ سمجھے تو ہم کو کم سے کم ایک ایسی کتاب بتا دے جس میں جملہ فرقہ ہائے مخالفین اسلام خصوصاً آریہ و برہم سماج سے اس زور شور سے مقابلہ پایا جاتا ہو اور دو چار ایسے اشخاص انصار اسلام کی نشان دہی کر دے جنہوں نے اسلام کی نصرت مالی و جانی قلمی ولسانی کے علاوہ حالی نصرت کا بھی بیڑہ اٹھالیا ہو اور مخالفین اسلام اور منکرین الہام کے مقابلے میں مردانہ تحدی کے ساتھ یہ دعویٰ کیا ہو کہ جس کو وجود الہام کا شک ہو وہ ہمارے پاس آکر تجربہ و مشاہدہ کرے اور تجربہ و مشاہدہ کا اقوام غیر کو مزہ بھی چکھا دیا ہو۔۔۔مؤلف براہین احمدیہ مخالف اور موافق کے تجربے اور مشاہدے کی رو سے۔۔۔شریعت محمدیہ پر قائم و پرہیز گار اور صداقت شعار ہے۔۔۔۔۔مؤلف براہین احمدیہ نے