مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 269 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 269

۲۶۹ 11 مرزا غلام احمد قادیانی کی طرف سے نشان نمائی کا چیلنج: مرزا غلام احمد صاحب نے ۱۸۸۰ء میں براہین احمدیہ کی اشاعت کے ساتھ ہی ہر مذہب کے پیروؤں کو اسلام کی حقانیت سے روشناس کرانے کے لئے زبردست کوششیں شروع کر دی تھیں اور یکے بعد دیگرے تحریری و تقریری طریقوں سے اُن کو قائل کرنے کا آغاز کر دیا تھا۔مارچ ۱۸۸۵ء میں جب مرزا صاحب نے مجد دوقت ہونے کا دعویٰ کیا تو اُس کے فوراً بعد ۲۰ رمئی ۱۸۸۵ء کو ایک اشتہار کے ذریعے آپ نے مذاہب عالم کے سرکردہ لیڈروں اور مقتدر رہنماؤں کو آسمانی نشانات کے عالمگیر مشاہدے کی دعوت دی۔آپ نے اشتہار میں لکھا کہ آپ طالب صادق بن کر قادیان میں تشریف لاویں اور ایک سال تک اس عاجز کی صحبت میں رہ کر اُن آسمانی نشانوں کا بچشم خود مشاہدہ کر لیں۔۔۔اور آگر آپ آویں اور ایک سال رہ کر کوئی آسمانی۔۔۔۔۔۔۔نشان مشاہدہ نہ کریں تو دو سو روپیہ کے حساب سے آپ کو ہرجانہ یا جرمانہ دیا جائے گا۔اس دو سو روپیہ ماہوار کو آپ اپنے شایانِ شان نہ سمجھیں تو اپنے ہر ج اوقات کا عوض یا ہماری وعدہ خلافی کا جرمانہ جو ا آپ اپنی شان کے لائق قرار دیں گے۔ہم اُس کو بشرط استطاعت قبول کریں گے۔مرزا غلام احمد قادیانی - اشتہار ۲۰ مئی ۱۸۸۵ء ( مجموعہ اشتہارات۔مرزا غلام احمد۔جلد اوّل صفحات ۲۰ تا ۲۲)