مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 4 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 4

مثنوی روم، دلائل الخيرات، تذکرۃ الاولیا، فتوح الغیب اور سفر السادات پڑھتے۔اور کچھ نوٹ بھی لیا کرتے۔مگر بحر حال اکثر توجہ قرآن مجید کی طرف تھی۔۔۔آپ کے پاس ایک قرآن مجید تھا۔اس کو پڑھتے اور اس پر نشان کرتے رہتے تھے۔میں بلا مبالغہ کہہ سکتا ہوں کہ شائد دس ہزار مرتبہ اس کو پڑھا ہوا مرزا غلام مرتضی صاحب اپنے بیٹے مرزا غلام احمد کے قرآن مجید اور دیگر مذاہب کی کتب میں استغراق کو دیکھ کر کہا کرتے تھے کہ غلام احمد کو پتہ نہیں سورج کب چڑھتا ہے اور کب غروب ہوتا ہے اور بیٹھتے ہوئے وقت کا پتہ نہیں۔جب میں دیکھتا ہوں چاروں طرف کتابوں کا ڈھیر لگا رہتا ہے ہے یا آپ کے ملنے والوں سے پوچھتے کہ ہے؟ ہے ؟ قرآن پڑھتے پڑھتے کبھی سانس بھی لیتا ہے۔رات کوسوتا بھی اس زمانے میں اپنی روز مرہ کی مصروفیات کے بارے میں مرزا غلام احمد صاحب نے اپنی تصنیف کتاب البریہ میں لکھا کہ ان دنوں میں مجھے کتابوں کے دیکھنے کی طرف اس قدر توجہ تھی کہ : شیخ یعقول علی عرفانی - حیات النبی جلد اول صفحہ ۱۰۸ : مرزا بشیر احمد - سیرت المہدی حصہ سوئم صفحات ۱۷۸ تا ۱۸۲ : شیخ یعقوب علی عرفانی - حیات احمد صفحه ۹۱