مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 228 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 228

۲۲۸ سے دو چار ہونا پڑا اور وہ اس طرح ہوا کہ نیویارک ورلڈ اخبار نے ایک دن ڈکٹر ڈوئی کے سات عددا ایسے خطوط شائع کر دیئے جو اس نے اپنے قانونی باپ جان مرے ڈوئی کو لکھے تھے۔ان خطوط سے ثابت ہوتا تھا کہ جان مرے ڈوٹی اُس کا حقیقی باپ نہ تھا اور یہ بات ثابت ہوگئی کہ الیکزینڈر ڈوئی اپنی ماں کی ناجائز اولا د تھا۔ان خطوط کی اشاعت نے ڈاکٹر ڈوئی کے وقار کو گرا دیا۔چنانچہ اُسی شام ڈاکٹر ڈوئی نے جلسہ میں تقریر کرتے ہوئے ان خطوط کی صداقت کو تسلیم کیا لیکن ساتھ ہی کہا کہ میری ماں ایک اعلیٰ خاندان کی عورت تھی وہ خدا کے لشکر کی ایک سپاہی تھی مگر جان مرے ڈوئی ہمیشہ ہی ایک بزدل ، بد بخت اور منافق شخص تھا۔مجھے کبھی یہ سمجھ نہیں آ سکی تھی کہ میں جو کہ بے خوف آدمی ہوں ایسے شخص کا بیٹا کس طرح ہو سکتا ہوں۔دوسری طرف جان مرے ڈولی نے بیان کیا کہ (ترجمہ) ” جب جان الیگزینڈر پیدا ہوا تو میری عزیز بیوی کی عمر بیالیس سال کے قریب تھی۔جب میں نے اس سے شادی کی تو وہ ایک بیوہ عورت تھی۔میری بیوی کا باپ۔۔۔ایڈنبرا میں ہی شراب کی دوکان کرتا تھا۔میں اُن دنوں جوان تھا اور اُن کے ہاں میرے کھانے اور رہنے کا انتظام تھا اس لئے مجھ سے گناہ سرزد ہو گیا مگر میں نے اس گناہ کو چھپانے کے لئے اپنا عیسوی فرض ادا کرتے ہوئے اس عورت سے شادی کر لی تا کہ جان الیگزینڈر کی ولادت ناجائز شمار نہ ہو۔“ ہے : خلیل احمد ناصر ۱۹۵۴- عبرتناک انجام صفحه ۵۳ ہے : خلیل احمد ناصر ۱۹۵۴- عبرتناک انجام صفحه ۵۵