مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page xxii of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page xxii

xiii نہیں بلکہ عالم اسلام اور خصوصیت سے پاکستان کے عوام پر کر رہے ہو۔۔۔۔۔اور دن بدن جونت نئے مصائب پاکستان کے غریب عوام پر ٹوٹ رہے ہیں۔ان کے اصل ذمہ دار تم ہو اور یہ مصائب خدا تعالیٰ کی بڑھتی ہوئی ناراضگی کے آئینہ دار ہیں لیکن افسوس کہ ظلم کرنے والے ہاتھ رکھنے کی بجائے ظلم اور تعدی میں مزید بڑھتے چلے گئے اور اب معاملہ اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ جماعت احمد یہ اس ظلم کو مزید برداشت نہیں کر سکتی۔لہذا ایک لمبے صبر اور غور وفکر اور دعاؤں کے بعد میں بحیثیت امام جماعت احمد یہ یہ فیصلہ کرتا ہوں کہ تمام مکذبین اور معاندین کو جو عمداً اس شرارت کے ذمہ دار ہیں۔خواہ وہ کسی طبقے سے تعلق رکھتے ہوں۔قرآنی تعلیم کے مطابق کھلم کھلا مباہلے کا چیلنج دوں اور اس قضیہ کو اس دعا کے ساتھ خدا تعالیٰ کی عدالت میں لے جاؤں کہ خدا تعالیٰ ظالموں اور مظلوموں کے درمیان اپنی قہری تجلی کے ساتھ فرق کر کے دکھاوے۔“ ان تمہیدی الفاظ کے ساتھ امام جماعت احمدیہ نے مباہلے پر مبنی دو چیلنج دیئے ہیں جن کے الفاظ بالکل سادہ ، واضح اور قطعی ہیں۔نہ کوئی جھگڑا، نہ رائے شماری اور نہ جتھہ بندی کی ضرورت ہے۔ایک عقائد کا مجموعہ جماعت احمدیہ کا ہے دوسرا مسلمان علماء کا بعض اکابرین قوم اور گزشتہ صدر پاکستان کا موقف ہے کہ احمدی گمراہ ، مرتد اور جھوٹ پر قائم ہیں۔امام جماعت احمدیہ نے اپنے مباہلے کے چیلنج میں کہا ہے کہ آؤ مل کر