مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 133
۱۳۳ جس کا یہ دعوئی ہو کہ ہم نے اس کو لیکھرام کے قتل کے لئے مامور کیا تھا۔ہم ایسے مُرشد کو اور ساتھ ہی ایسے مرید کوگتوں سے بدتر اور نہایت ناپاک زندگی والا خیال کرتے ہیں کہ جو اپنے گھر سے پیشگوئیاں بنا کر پھر اپنے ہاتھ سے اپنے مکر سے اپنے فریب سے اُن کے پورا ہونے کے لئے کوشش کرے اور کرا دے کے کس قدر حماقت ہے کہ ہمارے مخالف دلوں میں خیال کرتے ہیں کہ کسی مرید کو بھیج کر لیکھرام کو قتل کر دیا ہوگا۔مجھے اس بے وقوفی کے تصور سے ہنسی آتی ہے کہ ایسی بے ہودہ باتوں کو اُن کے دل کیونکر قبول کر لیتے ہیں جس مرید کو پیشگوئی کی تصدیق کے لئے قتل کا حکم کیا جائے کیا ایسا شخص پھر مرید رہ سکتا ہے۔کیا فی الفور اُس کے دل میں نہیں گزرے گا کہ یہ شخص جھوٹی پیشگوئیاں بناتا ہے اور پھر اُن کو سچی پیشگوئیاں ٹھہرانے کے لئے ایسے منصوبے استعمال کرتا ہے۔۲ سوئم : اپنی بربیت کا فیصلہ کن اظہار : آریہ صاحبان کی طرف سے مسلسل مرزا صاحب پر پنڈت لیکھرام کے قتل کا الزام لگایا جاتا رہا۔مرزا غلام احمد صاحب کے گھر کی تلاشی بھی لی گئی لیکن ان پر لگائے جانے والے الزامات بے بنیاد نکلے اس کے باوجودالزام تراشیوں کا سلسلہ بند نہ ہوا تو : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۷ ء - اشتہار ۱۵ار مارچ ۱۸۹۷ء : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۹۸ ء - کتاب ابر یہ۔(روحانی خزائن جلد ۱۳ صفحه ۳۹)