مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 110 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 110

11+ تا اُنہیں جو خدا کے وجود پر ایمان نہیں لاتے اور خدا اور خدا کے دین اور اس کی کتاب اور اس کے پاک رسول محمد مصطفیٰ کو انکار اور تکذیب کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ایک کھلی نشانی ملے اور مجرموں کی راہ ظاہر ہو جائے۔! اس کے ساتھ ہی مرزا صاحب نے ایک اشتہار شائع کیا جس میں تمام موافقین و مخالفین بشمول پنڈت لیکھر ام صاحب کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ عنقریب ایک رسالہ تحریر کرنے والے ہیں جس میں پنڈت لکھر ام اور پنڈت اندر من مراد آبادی کی قضا وقدر کے متعلق کچھ لکھنے والے ہیں تا کہ اگر انہیں اعتراض ہو تو ایسی کوئی تحریر شائع نہ کی جائے۔مرزا صاحب لکھتے ہیں کہ چونکہ پیشگوئیاں کوئی اختیاری بات نہیں ہے تا ہمیشہ اور ہر حال میں خوشخبری پر دلالت کریں۔اس لئے ہم بانکسار تمام اپنے موافقین و مخالفین کی خدمت میں عرض کرتے ہیں کہ اگر وہ کسی پیشگوئی کو اپنی نسبت ناگوار طبع ( جیسے خبر موت، فوت یا کسی اور مصیبت کی نسبت) پاویں تو اس بندہ ناچیز کو معذور تصور فرماویں۔بالخصوص وہ صاحب۔۔۔۔۔جیسے منشی اندر من مراد آبادی و پنڈت لیکھرام پشاوری جن کی قضا و قدر کے متعلق غالباً اس رسالہ میں بقید وقت و تاریخ کچھ تحریر ہوگا۔۔۔۔۔اگر کسی صاحب پر کوئی ایسی پیشگوئی شاق گذرے تو وہ۔۔۔دو ہفتہ کے اندر اپنی و تخطی تحریر سے مجھ کو اطلاع دیں تا وہ پیشگوئی جس کے ظہور سے وہ ڈرتے : مرزا غلام احمد قادیانی ۱۸۸۶ ء - تذکرہ - الشركة الاسلامیه ربوه-صفحات ۱۳۶ تا ۱۳۸