مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 69 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 69

14 ۶۹ باب چہارم جماعت احمدیہ کے مستقبل کے لئے مرزا صاحب کی پیشگوئیاں اب جب کہ مرزا غلام احمد صاحب کی جماعت کو قائم ہوئے ایک صدی پوری ہو رہی ہے اور آپ کو وفات پائے بھی ۸۰ سال سے زائد گذر چکے ہیں اور جماعت جن حالات میں سے گذر کر اور جن مخالفتوں اور مشکلات کا مقابلہ کرتے ہوئے یہاں تک پہنچی ہے وہ اہل ملک کے سامنے ہیں۔قادیان ایک گمنام، چھوٹا سا غیر اہم قصبہ تھا اور مرزا صاحب مزاجاً فطرتاً تنہائی پسند تھے۔آہستہ آہستہ کس طرح براہین احمدیہ کی تصنیف نے مرزا صاحب کو سارے ہندوستان میں متعارف کروایا اور ایک معزز مقام دلوایا، کس طرح ارادتمندوں کا ایک گروہ آپ کے گرد جمع ہوا اور کتنی گھمبیر مخالفتوں اور فتاویٰ تکفیر کا آپ کو ابتدا سے ہی سامنا کرنا پڑا۔پاکستان بننے کے بعد جماعت احمدیہ ۱۹۷۴ء اور ۱۹۷۷ء کے طوفانوں میں سے گذری اور اب تک گذر رہی ہے۔مرزا صاحب نے ایک صدی پہلے جماعت احمدیہ کے مستقبل کے متعلق کیا کہا تھا اُن کی ایک جھلک قارئین کے لئے دلچسپی کا باعث ہوگی۔ا مرزا صاحب نے ۲۰ فروری ۱۸۸۶ء کو بذریعہ اشتہار اعلان کیا کہ