مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 65 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 65

وفات سے ایک دن پہلے اخبار عام لا ہور کولکھا اور عین اس دن شائع ہوا جس دن آپ کا وصال ہوا۔ان اعتقادات کی روشنی میں جو ہم نے یہاں درج کئے ہیں مسلمان علما کی اکثریت نے مرزا صاحب کے خلاف کفر کے فتوے جاری کر دیئے۔ان میں چند فتاویٰ کے اقتباسات ہم نمونے کے طور پر درج کر رہے ہیں تا کہ اگلے ابواب میں ہم ان علما کا جو انجام درج کرنے جارہے ہیں اس کی وجوہ واضح ہوسکیں۔- فتویٰ علم الدھیانہ مولوی محمد صاحب۔مولوی عبد اللہ صاحب اور مولوی عبدالعزیز صاحب۔۱۸۹۰ء شخص اور ہم عقیدہ اس کے اہل اسلام میں داخل نہیں اور اب بھی ہمارا یہ دعویٰ ہے کہ یہ شخص اور جو لوگ اس کے عقائد باطلہ کوحق جانتے ہیں۔شرعاً کافر ہیں۔-۲- فتویٰ شیخ الکل مولوی سید نذیر حسین محدث دہلوی ۱۸۹۰ء اب مسلمانوں کو چاہیے کہ ایسے دجال ، کذاب سے احتراز کریں اور اس سے دینی معاملات نہ کریں جو اہل اسلام میں با ہم ہونے چاہیں نہ اس کی صحبت اختیار کریں اور نہ اس کو ابتد ا سلام کریں اور نہ اس کو دعوت مسنون میں بلاویں اور نہ اس کی دعوت قبول کریں اور نہ اس کی نماز جنازہ پڑھیں اگر انہی اعتقادات واقوال یہ رحلت کریں۔رسالہ اشاعۃ السنہ ۱۸۹۰ ء - چهارم جلد ۱۲