مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام

by Other Authors

Page 60 of 439

مخالفین حضرت مسیح موعود ؑ کا انجام — Page 60

نبی نہیں آسکتا اور ان کے نزدیک یہی خاتم النبین کی صحیح تفسیر ہے اور اس سے اختلاف نا قابل قبول ہے۔مثلاً مولانا ابوالاعلیٰ مودودی بانی وسابق امیر جماعت اسلامی لکھتے ہیں کہ ختم نبوت کی یہ تعبیر کہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد کوئی نبی اور کسی نوعیت کا نبی نہیں آ سکتا۔اس عقیدے کی بنیاد قرآن ، سنت اور اجماع ہے۔مسئلہ خاتم النبین پر مجلس عمل نے پنجاب کے فسادات کی تحقیقاتی عدالت کے سامنے جملہ فرقہ ہائے مسلمانان پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے یہ بیان دیا کہ اُمت محمدیہ کا ایمان ہے کہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم خدا تعالیٰ کے آخری نبی اور رسول ہیں۔ان پر سلسلہ وحی اور نبوت ختم ہو چکا ہے اور قرآن مجید اللہ کی آخری وحی اور آخری الہام ہے۔“ ہے قارئین کو اندازہ ہو گیا ہو گا کہ لفظ خاتم النبین کی جو تشریح مرزا غلام احمد صاحب قادیانی نے کی اور جس کی بنا پر آپ کے خلاف کفر کے فتوے جاری کئے گئے وہی عقیدہ بہت سے اکابرین ملت اور صلحا کا ہے یہاں تک کہ موجودہ دور کے مدرستہ العلوم، دیو بند کے بانی مولا نا محمد قاسم نانوتوی بھی وہی عقیدہ رکھتے تھے۔ان حالات میں جن عقائد کے اختلاف کے باعث مرزا صاحب کو کافر کہا جا رہا ہے۔انہی کی بنیاد پر بہت ل : مولانا ابو الاعلیٰ مودودی ۱۹۵۳ء - فسادات پنجاب کی تحقیقاتی عدالت کے دس نکات کے جواب صفحه ۸ ے : مولانا جلال الدین شمس - فسادات پنجاب کی تحقیقاتی عدالت کے دس سوالات کے جوابات اور مولانا مودودی کے جوابات پر تبصرہ صفحہ ۱۵۴